Common frontend top

اسداللہ خان


فرار کی کوشش ناکام


شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی میں دیکھا تو مجھے وہ دن یاد آ گئے جب شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حراست میں تھے اور لاہور کی نیب عدالت میں روزانہ پیش کیے جاتے تھے۔ اس مقدمے میںشہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزمان تھے جبکہ سی ایف او عثمان، قاسم قیوم، فضل داد عباسی اور دیگر کیش بوائز سمیت 11 شریک ملزمان تھے۔ ایک مشاہدہ میں کئی دن تک کرتا رہا کہ شہباز شریف ،حمزہ اور چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کو ہتھکڑی نہیں لگائی جاتی تھی، باقی سبھی ملزمان کو ہتھکڑیوں میں پیش کیا جاتا تھا۔ مجھے
جمعه 15  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

نگر پارکر

جمعه 08  ستمبر 2023ء
اسداللہ خان
زمین پہ ہر طرف ریت ہی ریت، ریت میں ایستادہ پہاڑ، پہاڑوں کے بیچوں بیچ چشمے، چشموں کے اُس پار سفید مٹی کے ذخائر، ان سب کے درمیان رن آف کچھ۔یہ تھرپارکر کی تحصیل نگر پارکر ہے، پاکستان کے اِس خطے کا جغرافیہ پاکستان کے کسی دوسرے خطے سے نہیں ملتا، یہ اپنی نوعیت کا بالکل مختلف خطہ ہے۔ ورنہ کہاں ریت کے صحرا میں بلند و بالا پہاڑ، جھیلیں اور جنگل ایک ساتھ نظر آتے ہیں، کون سا خطہ ہے جہاں آپ کے ہر طرف رنگ برنگے مور اُڑتے پھرتے ہوں، پاکستان میں کہاں ہوتا ہے کہ سڑک پہ
مزید پڑھیے


تب تک کے لیے خدا حافظ

هفته 02  ستمبر 2023ء
اسداللہ خان
خبرنامے میں خوش آمدید، آئیے نظر ڈالتے ہیں اب تک کی اہم ترین خبروں پر ۔ شہر کے معروف چڑیا گھر میں تمام جانور خوش و خرم رہ رہے ہیں، انہیں وقت پر چارہ وغیرہ دیا جا رہا ہے، کوئی بیمار ہو جائے تو ڈاکٹر چیک کر کے دوائی دے دیتے ہیں، چڑیا گھر کا سارا عملہ کام پہ آ رہا ہے۔سب ٹھیک چل رہا ہے،کہیں کوئی مسئلہ نہیںہے۔ درختوں پہ پتے اب بھی سبز ہیں، پھل بھی اپنے موسم کے مطابق اُگ رہے ہیں، میٹھے بھی ہیں اور خوش ذائقہ بھی۔ کسی درخت نے احتجاجاً پھل دینا چھوڑا ہے نہ مٹھاس
مزید پڑھیے


جج صاحب کی فیس بک پوسٹیں

هفته 29 جولائی 2023ء
اسداللہ خان
جج ہمایوں دلاور کی وضاحت بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ دوران سماعت انہوں نے وضاحت کی کہ فیس بک پیج تو انہی کا ہے مگر چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پوسٹیں انہوں نے نہیںلگائیں۔ یہی معاملہ کیس کے ٹرانسفر کی بنیاد بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے اگرچہ واپس ہائیکورٹ کورٹ کے پاس بھجوا تو دیامگر ابھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو پا رہا۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو جب اس بارے میں بتایا گیا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ظاہر ہے کئی
مزید پڑھیے


اعظم خان کے بیان کی قانونی حیثیت

جمعه 21 جولائی 2023ء
اسداللہ خان
قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ بڑا واضح ہے ۔ ہدیبیہ پیپر ملز کیس میں جب اسحاق ڈار کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف164 کا بیان سامنے آیا تھا تو جسٹس فائز عیسیٰ نے ایک تاریخی ججمنٹ دی تھی۔ اپنے فیصلے میں انہوں نے لکھا تھا کہ 164 کابیان صرف تبھی قانونی حیثیت رکھتا ہے جب وہ بیان ملزم کے سامنے دیا گیا ہو،صرف یہی نہیں بلکہ ملزم کو بیان دینے والے شخص سے جرح کو موقع بھی فراہم کیا گیا ہو۔اپنے فیصلے میں قاضی فائز عیسیٰ نے مزید لکھا تھا کہ اسحق ڈار کا بیان تبھی قانونی حیثیت رکھتا
مزید پڑھیے



لبیک

هفته 15 جولائی 2023ء
اسداللہ خان
کہتے ہیں یہ بلاوا ہوتا ہے،کوئی سالوں تک منصوبے بناتا رہتا ہے مگر حاضری نصیب نہیں ہوتی اور کچھ گناہگاروں پر یوں نظر کرم ہو جاتی ہے کہ خود ان کے گمان تک میں نہیں ہوتا۔اُس کے بھید وہی جانے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جوانی میں حج مل جائے تو خوش قسمتی کی معراج ہوتی ہے۔یہ سبھی خوش نصیبیاں مجھ پہ رحمت بن کے وارد ہوئیں ۔ عمرہ و حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں پل پل دل کی کیفیت ایک خاص طرح کے خوشگوار احساس سے روشناس ہوتی رہتی ہے۔ پہلی بار بیت اللہ کو اپنی آنکھوں سے
مزید پڑھیے


ٹشو پیپر

هفته 17 جون 2023ء
اسداللہ خان
استحکام پاکستان پارٹی اپنے قیام کے ساتھ ہی عدم استحکام کا شکار ہوگئی۔کہنے کو تو یہ سارے بڑے بڑے الیکٹیبلز کا ایک نا قابل شکست گروپ ہے جو جس جماعت میں ہو جیت جاتا ہے لیکن اس بار کچھ مختلف ہو رہا ہے،اس بارالیکٹیبلز کا اعتماد متزلزل ہونے کی کئی وجوہات ہیں، کئی ایسے سوالات ہیں جن کے جواب اب تک خود استحکام پارٹی کے رہنمائوں کے پاس موجود نہیں۔ہم پوچھ پوچھ کے تھک گئے ہیں مگر جواب ہو تو ملے۔ ابھی تک خود استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں کو معلوم نہیں کہ ان کا سیاسی حریف کون ہے،پی ڈی ایم
مزید پڑھیے


ایک کمیشن بٹھائیے

جمعه 09 جون 2023ء
اسداللہ خان
ایک کمیشن بٹھائیے جو جائزہ لے کہ معاشی شرح نموکا تناسب محض ایک سال میں چھ فیصد سے منفی دو کیسے ہو گیا ۔حکومت کے اعدادو شمار کچھ بھی ہوں ،غیر جانبدار معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح نمو کی اصل فگر منفی دو ہی ہے۔آخر کیا وجوہات رہیں کہ کورونا کے بعد بحال ہو جانے والی معیشت پھر سے ڈوب گئی اور ایسی ڈوبی کہ بحالی کے امکانات نظر نہیں آتے۔زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبے میں بھی اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔ صنعت تو مکمل تباہ ہو گئی ،پانچ فیصد گروتھ کا ہدف تھا مگر گروتھ منفی تین
مزید پڑھیے


معیشت کا جہاز ڈوبنے کو ہے یا ڈوب چکا ؟

جمعه 02 جون 2023ء
اسداللہ خان
شاید پہلا موقع ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایسا پیغام دیا، پیسے چاہییں تو اپنے ملک میں آئین بحال کریں اور انتخابات کرائیں۔یہ صاف پیغام تھا کہ آئی ایم ایف پانچ سال کے لیے منتخب ہو کر آنے والی حکومت ہی سے ڈیل کرے گی،جس حکومت کے مستقبل کا کچھ پتہ نہ ہواور مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوں،کون اسے پیسے دینا چاہے گا۔ پاکستان نے اپنی خفت مٹانے کے لیے بیان تو دے دیا کہ آئی ایم ایف کا بیان پاکستان کے اندر ونی معاملات میں مداخلت ہے لیکن اصل مسئلہ
مزید پڑھیے


اب بتائیے آگے کیا کرنا ہے؟

جمعه 26 مئی 2023ء
اسداللہ خان
چلیں یہ سب تو ہو گیا ، اب بتائیے ملک کیسے چلانا ہے۔تحریک انصاف کو انجام تک پہنچا دیا گیا ،آگے کیا پلان ہے؟ چلیے آپ کے کہنے پر عمران خان کو لوگ بھول جائیں گے ، آپ کے کہنے پر ان کی سیاسی قبر پر پھول بھی چڑھائیں گے ، بھنگڑا بھی ڈال دیں گے مگر اگلے دن انہیں آٹا خریدنا ہے،بچوں کی فیس دینی ہے ، بیمار ماں کی دوا ئی لانی ہے،گھر کے لیے راشن ڈالنا ہے، لوگ تو مہنگائی کا سوال کریں گے،کاروبار چلانے کا راستہ پوچھیں گے ،ان سب کے لیے جواب کیا ہے آپ
مزید پڑھیے








اہم خبریں