Common frontend top

سعید خاور


حکومت کا اخباری صنعت پر شب خون


میرا ہمیشہ سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں عالمی اشرافیہ کی خواہشوں کی حکمت عملی اور مفروضے سے قطع نظر اس ملک کی تشکیل میں ایک سیاسی رہبر قائد اعظم محمد علی جناح،ایک سیاسی جماعت مسلم لیگ اور پرنٹ میڈیا (مختلف اخبارات) نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح تحریک آزادی کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیئے اخبارات کی اہمیت کو مسلمہ قرار دیتے تھے ، یہی وجہ ہے کہ جب تحریک پاکستان بام عروج پر تھی تو انہوں نے بعض اخبارات کے اجراء میں ذاتی دلچسپی لی اور انہیں
اتوار 24 جولائی 2022ء مزید پڑھیے

ایسا کہاں سے لائوں کہ تجھ سا کہیں جسے

جمعه 01 اپریل 2022ء
سعید خاور
یہ روایت حضرت عثمان مروندی لعل شہباز قلندرؒ سمیت کئی بزرگوں سے منسوب ہے لیکن سندھ میں عام طور پر اسے سیہون والی سرکار کے لئے بیان کیا جاتا ہے کہ جب وہ سرزمین سندھ پر وارد ہوئے تو انہیں بتایا گیا کہ ’’سرکار آپ کس طرف آ نکلے؟ یہ تو پیروں فقیروں کی دھرتی ہے، یہاں تو پہلے ہی اتنے سارے اللہ والے موجود ہیں جو دن رات خلق خدا کی خدمت پر مامور ہیں، ان کی موجودگی میں آپ کیا کریں گے؟‘‘ چند لمحے پہلے ایک مقامی چرواہا مہمان سید کی خاطرداری کے لئے دودھ
مزید پڑھیے


ایک نہتی لڑکی شیریں جوکھیوکی پکار

بدھ 02 فروری 2022ء
سعید خاور
یہ کراچی ہے،امن و محبت کے پیام بر لطیف سرکار ؒکے سندھ کا دارالحکومت ۔یہیں کہیں 712عیسوی میں دیبل کی بندرگاہ پر عرب فوجوں کا ایک جہاز لنگر انداز ہوا تھا، ان فوجوں کا سپہ سالار ایک جواں سال جرنیل محمدبن قاسم تھا۔ سندھ میں اسیر ایک مظلوم مسافر خاتون نے مسلمانوں کے خلیفہ وقت کومدد کے لئے پکارا تھا تو اس کی فریادپرحجاج بن یوسف جیسا سخت گیرکمانڈربھی تڑپ اٹھا،اس نے اس لڑکی کی پکار پر لبیک کہا اورپھر اس کے فرمان پراس کا سترہ سالہ داماد محمد بن قاسم دیبل کے ساحل پراترا
مزید پڑھیے


عامر لیاقت حسین کا نیا شوشہ

بدھ 29 دسمبر 2021ء
سعید خاور
ستر کی دہائی میں جب بھٹو شہید کے خلاف نو ستاروں کی تحریک زوروں پر تھی توجامع مسجد خضراسر غلام حسین ہدایت اللہ روڈ پروکلا کے جلوس میں ایک خاتون کی بننے والی تصویر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی۔ وکلا کی اس احتجاجی ریلی کی قیادت سندھ بار کے اس وقت کے صدر ظہور ایڈووکیٹ کررہے تھے۔ یہ جلوس جب ہائی کورٹ سے مسجد خضرا پہنچا تووہاں موجود فوجی دستوں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور ان پر بندوقیں تان لیں۔ اس ہجوم سے ایک پرجوش خاتون لپک
مزید پڑھیے


عمران خان نے سندھ کی ٹرین مس کر دی

هفته 07 مارچ 2020ء
سعید خا ور
شکر ہے خدا کا کہ انکار اقرار میں بدل گیا اور وزیر اعظم پاکستان کی مسند اور کنگری ہائوس کی حرمت کی لاج بھی رہ گئی۔ اب تو یقینا عمران خان کی روح کو بھی قرار آ گیا ہو گا کہ کراچی آمد پر وزیر اعظم عمران خان کو ملنے سے دو بار انکار کرنے والے فنکشنل مسلم لیگ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی بالآخر اسلام آباد میں جا کر ان سے مل لئے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی بادل
مزید پڑھیے



حجرہ سیاست کا باغی بابانعمت اللہ خان

منگل 03 مارچ 2020ء
سعید خاور
کراچی جماعت اسلامی سے کب کا روٹھ چکاہے، نعمت اللہ خان کی وفات کے بعد تو مجھے یوں لگتا ہے کہ جماعت اسلامی کے سر سے ایک شفیق بزرگ کا سایہ بھی اٹھ گیا ہے جو اپنے کاموں کی وجہ سے صحیح معنوں میں بابائے کراچی ہی نہیں بابائے جماعت اسلامی کراچی کہلانے کا حق دار تھا۔ایک زمانہ تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کی مقبول سیاسی جماعت تھی لیکن جب نو ستاروں(پاکستان قومی اتحاد) نے جنوری 1977ء نظام مصطفی کے نام پر تحریک چلا کر عوام کو منتخب حکومت اور اس کی قیادت سے متنفر کیا۔ اس تحریک
مزید پڑھیے


کراچی بندر گاہ کا مستقبل خطرے میں ؟

هفته 22 فروری 2020ء
سعید خا ور
کراچی بندرگاہ جو ایک زمانے میںدنیا بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کی آنکھ کا تارا تھی ، آج کل ایسی خوف ناک خبریں اگل رہی ہے کہ عالمی جہازرانوں نے اپنے جہازوں کے رخ دوسری بندر گاہوں کی طرف کرلئے ہیں۔ جس طرح کرونا وائرس پھیلنے کے بعد چین کی چمچماتی بندرگاہیں درآمدات وبرآمدات کے لئے شجر ممنوعہ ٹھہر گئی ہیں اور دنیا کو ایک موقع مل گیا ہے کہ وہ اقتصادی طور پر ابھرتی ہوئی اس عالمی قوت کو معاشی طورپر تباہ کر نے کا یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔ اسی طرح کراچی
مزید پڑھیے


سرکلر ریلوے کے لئے جائیکا کا فنڈ کس کے پیٹ میں گیا؟

اتوار 16 فروری 2020ء
سعید خا ور
فیلڈ مارشل ایوب خان کو 1965ء میں جہاں کراچی میں پہلی بار نہتے مظاہرین پر گولی چلانے کی تہمت سہنی پڑی وہاں انہیں اس بات کا کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ انہوں نے اس سے دو سال پہلے 1963ء میں کراچی کو سرکلر ریلوے دی جو شہر قائد کے لئے تحفے سے کم نہیں تھی۔ کراچی کو یہ تحفہ انگریزوں کے کراچی سے مکمل انخلا ء کے 16برس بعد نصیب ہواورنہ کراچی میں جتنے بھی شاندار منصوبے تعمیر ہوئے ان کا کریڈٹ انگریز سرکار اور اس کے زیر سایہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو جاتا ہے ۔سرکلر
مزید پڑھیے


’’ میرا کراچی کمیشن 2020 ء ‘‘

جمعه 14 فروری 2020ء
سعید خا ور
کیا ستم ظریفی ہے کہ کے ڈی اے اور اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران نے شہر قائد میں جن خلاف ضابطہ سر بہ فلک عمارتوں اور شادی گھروں کی کسی کے سیاسی دبائو میں آ کر یا مبینہ طور پر بھاری بھاری رقمیں اینٹھ کر تعمیر کی اجازت دی تھی آج سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں گرانے کے لئے بادل نخواستہ میدان میں اترے ہوئے ہیں۔ ’’منی پاکستان‘‘کراچی میں ان بے ضابطہ عمارتوں کی تعداد تین عشرے پہلے انگلیوں پر گنی جا سکتی تھی ، اب ان عمارتوں کا شمار ہزاروں میں ہے،
مزید پڑھیے


شکریہ جناب چیف جسٹس ......

پیر 10 فروری 2020ء
سعید خا ور
جب سے جسٹس جناب گلزار احمد چیف جسٹس کے عظیم منصب پر متمکن ہوئے ہیں انہوں نے میری مایوس زندگی میں امیدوں کے جگنو جگمگا دئیے ہیں۔میں اس لئے خوش ہوں کہ پاکستان کے، کراچی کے کسی بیٹے نے تو میری طرح یا اس شہر کے پہلے منتخب میئر جمشید نسروانجی مہتا کی طرح کراچی کو دل سے اپنایا ہے اور اسے 1960ء کا کراچی بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیاہے۔ گو کہ یہ مشکل ترین کام ہے لیکن نیتیں صاف ہوں اور ارادے پختہ ہوں تو انسان کے آگے پہاڑ بھی موم بن کر پگھل جاتے ہیں۔ چیف جسٹس
مزید پڑھیے








اہم خبریں