لاس اینجلس (ویب ڈیسک) گذشتہ برس کی کی چیلنج نے جہاں انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی وہیں اب بوتل کیپ چیلنج نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ہالی و وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم اور جان مائر کے ساتھ فیدر ویٹ چیمپئن میکس ہو لو وے بھی اس بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ان اداکاروں نے اپنے پیروں کی مدد سے کھڑی بوتل کا ڈھکن کھولا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ان ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ۔