نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت ریاست تلنگانہ میں عجیب الخلقت مچھلی ضلع جگیتال کے منڈل میٹ پلی آتماکور گاؤں کے ایک ماہی گیر کے جال میں پھنسی، جسے دیکھنے کیلئے دو دراز سے لوگ آرہے ہیں ۔ ماہی گیری حکام نے بتایا کہ اسے شیطانی مچھلی کا کہا جاتا ہے ، جو زیادہ تر سمندر میں پائی جاتی ہے ۔شیطانی مچھلی کے جسم پر سیاہ دھبے اور کانٹے ہوتے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں رہنے والی اس مچھلی کے قریب دوسری مچھلیوں کا زندہ رہنا مشکل ہے کیوں کہ یہ مچھلی اپنے ارد گرد والی مچھلیوں کو کھاجاتی ہے ۔شیطانی کی مچھلی کے دانت اتنے تیز ہوتے ہیں کہ وہ جال بھی کاٹ سکتی ہے۔