فائن نے پنجاب میں ووٹ کے کم ٹرن آئوٹ اور مشاہدے پر پابندیوں کے حوالے سے ضمنی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شفاف منصفانہ اور غیر متنازعہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے میں ہمیشہ ناکام رہا ہے اور ہر الیکشن کے بعد ہارنے والی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی اور شفافیت کے حوالے سے اعتراضات اٹھاتی رہی ہیں۔ بدقسمتی سے حالیہ انتخابات میں ہارنے والی جماعتوں کے ساتھ ساتھ جیتنے والی حکمران جماعت بھی الیکشن کی شفافیت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔ اس لئے سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے شفافیت یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر ضمنی انتخابات میں شفافیت اور مبصرین کو آزادانہ مشاہدے کی اجازت نہ دی گئی تو نہ صرف الیکشن نتائج متنازعہ ہوں گے بلکہ قوم کا الیکشن کمیشن پر رہا سہا اعتماد بھی اٹھ جائے گا۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آئوٹ اور مبصرین پر بے جا پابندیوں نے ضمنی الیکشن کے نتائج بھی مشکوک بنا دیے ہیں۔ بہتر ہو گا حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کی جانبداری اور انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اصلاحات کرے تاکہ غیر متازعہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ممکن ہوں اور قومی ادارے کی ساکھ بحال ہو سکے۔