بنکاک(ویب ڈیسک)تربیت یافتہ سائبیرین کتے گارڈ ڈاگ کے فرائض کے لیے موزوں نہیں ہوتے ہیں۔مزاحیہ ویڈیو جس میں مذکورہ بالا نسل کا ایک کتا ایک فرضی ڈکیتی کی مشق کے دوران سوتا ہی رہا۔ لکی نامی کتا جو کہ تھائی لینڈ کے ایک جیولری شاپ کے مالک کے پاس تھا اور سیکیورٹی کی تیاری اور اسکا جائزہ لینے کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے ایک ٹریننگ کے دوران جب ایک مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوکر ایک جعلی گن سے ملازمین سے جیولری اور نقدی حوالے کرنے کو کہتا ہے ۔ تو اس دوران جیولری شاپ کا مالک اس بات کا منتظر ہی رہا کہ کتا جاگ کر اس فرضی ڈکیتی کو ٹیکل کرے ۔ لیکن لکی سوتا ہی رہا۔