ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں پہلی فصل کے سرخ انگوروں کا ایک گچھا 17 لاکھ پاکستانی روپوں میں نیلام کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں سرخ انگوروں کے ایک گچھے کو 1.2 ملین ین یعنی (تقریباً 17 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام کردیا گیا ہے ۔ جاپان کے شہر کانازاوا کی فروٹ مارکیٹ میں لائے جانے والے فصل کے پہلے سرخ انگوروں کے گچھے کی نیلامی میں کافی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تاہم جاپان کی ایک سپر مارکیٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ انگور خرید لیے ۔واضح رہے کہ جاپان میں پھلوں کی پہلی فصل کو نیلام کرنے کا رجحان ہے ۔