تل ابیب( نیٹ نیوز) اسرائیلی ریسٹورنٹ نے کورونا ویکسین لگوانے کی ہمت افزائی کے لیے نہ صرف ٹیکے لگانے کی سہولت پیش کی بلکہ مفت کولڈ ڈرنک بھی پلائی جارہی ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں ایک ریسٹورینٹ نے انوکھی پیشکش کی ہے ، ریسٹورینٹ کے ایک حصے کو کورونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا جہاں ویکسین لگوانے والوں کو بار کی جانب مفت کولڈ ڈرنک فراہم کی جارہی ہے ۔ بارکے مالک کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وبا میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتے ہیں جس کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے ۔