لندن( نیٹ نیوز) برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری دفتر 10 ڈائوننگ سٹریٹ میں موجود بِلے لیری نے چوہوں کے سینئر شکاری کے طور پر 10 سال پورے کر لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ایک سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے چوہوں کا بحران حل کرنے کے واسطے اس بلے لیری کو بھرتی کیا تھا۔لیری نے اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے 15 فروری 2011 کو اپنا منصب سنبھالا تھا۔برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق لیری اپنا وقت مہمانوں کے خیر مقدم اور سکیورٹی دفاعی انتظامات کے جائزے میں گزارتا ہے ،علاوہ ازیں اس کی روزانہ کی ذمے داریوں میں چوہوں کے مستقل مسئلے کا حل سوچنا بھی شامل ہے ۔