ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق بلے باز ناصر حسین پرزیادی کے الزام میں مقدمہ کر دیا گیا جب ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ناصر کی اپنی بیوی سے شادی غیر قانونی ہے ۔ 100 سے زائد میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ ناصر نے فروری 2021 میں تمیمہ سلطانہ سے شادی کی۔ تمیمہ کے پہلے شوہر رقیب حسن نے کھلاڑی کے خلاف زنا کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ابھی تک تمیمہ کا شوہر ہے ۔ قصور ثابت ہونے پر ناصر کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ تمیمہ پر جعلسازی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ناصر اور تمیمہ دونوں کی ضمانت ہو چکی ہے ۔