لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے شادی کی 22ویں سالگرہ پر اہلیہ ڈاکٹر فریال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ ایک تصویری کولاج شیئر کیا، اور بتایا کہ آج ہماری شادی کو 22 برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے اہلیہ کیلئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 22 سال آپ میرے اور 3 خوبصورت ہمارے ساتھیوں کے ساتھ رہیں، اس کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وقار یونس نے اپنے ٹویٹ میں مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔