اوٹاوا( ویب ڈیسک) کینیڈا کی ایک نوجوان لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے منہ میں پورا ہارموینکا پھنس گیا ہے اور وہ جب بھی سانس لیتی ہے تواس کے منہ سے ہارمینکا بجنے کی آواز آتی ہے ۔ لڑکی فوراََ ہسپتال گئی اور ہارمونیکا نکلوایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس سارے واقع کی رپورٹ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ نوجوان لڑکی نے پہلے یہ حرکت صرف مذاق کی حد تک کی تھی لیکن مذاق اس کو مہنگا پڑگیا، اپنی کزن کو چھیڑنے کے لئے کی جانے والی حرکت اس کے لئے وبال جان بن گئی جس منہ میں ڈالا گیا ہارمونیکا منہ میں ہی رہ گیااور جب جب لڑکی سانس لے ، منہ سے ہارمونیکا بجنے کی آواز آئے ۔ نوجوان لڑکی نے اپنی ویڈیو خود بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کی جہاں 1.7 ملین لوگوں نے اس کی اس ویڈیو کو دیکھا ۔کسی نے مذاق اڑایا تو کسی نے ہنس کر چھوڑ دیا۔لیکن اس ویڈیو کی وجہ سے لوگوں کو ایک سبق ضرور ملا کہ کوئی بھی حرکت مذاق میں کرنے سے پہلے بھی ایک دفع سوچ لینا چاہیے ۔