بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک لاوارث کتا ایک لاکھ 60 ہزار یوآن (42 لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوگیا، جو سات سال سے بیجنگ میں پالتو جانوروں ایک ٹریننگ سینٹر میں رہ رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق یہ جاپانی کتوں کی نسل ’شیبا اِنو‘ سے تعلق رکھتا ہے جسے ایک نامعلوم شخص 2014 میں بیجنگ میں پالتو جانوروں کے تربیتی مرکز میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اس نامعلوم شخص کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تاکہ اسے ڈھونڈ کر اس کتے کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات وصول کیے جائیں۔تا ہم نیلامی میں کتا 42 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوا۔