لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، کرکٹ ماہرین کے مطابق لاہور کے میچز میں ’’اوس‘‘ کا کردار اہم ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے میچز 10 سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلے جائیں گے ، یہ وہ موسم ہے جب اوس بہت گرتی ہے ۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز کا آغاز ساڑھے 7بجے ہو گا ۔ اوس کا لاہور میں ہونے والے میچز میں اہم کردار ہو گا، ٹیمیں چاہیں گی کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کریں کیونکہ بعد میں بو لنگ کرتے ہوئے گیند گیلی ہونے کی وجہ سے بال گرپ کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے ۔