امریکیو!ہماری معصوم طالبہ سبیکا کو تمہارا ملک پسند تھا۔ جب تمہارا ملک ،دُنیا بھر میں اپنا اعتماد کھورہا تھا،تب ہماری بچی نے اعتماد کیا۔ اے ڈونلڈ ٹرمپ!کتاب بچی کے اعتماد کا یہ صلہ؟؟ سبیکا کا ملک ،جنگ کی لپیٹ میں رہا،یہ جنگ تمہاری تھی،جو ہماری بنائی گئی۔ مگر جو جنگ تمہارے اندر ہے، اُس سے ہماری بچی کا کیا تعلق؟ امریکیو!تمہیں ہمارے کہانی نویس احمد ندیم قاسمی کے افسانے ’’ہیروشیما سے پہلے ، ہیروشیما کے بعد‘‘ کواپنے نصابوں میں شامل کرنا چاہیے۔ تاکہ تم جان سکو، ایک علاقے کی جنگ ،دُنیا کے آخری گائوں تک کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ امریکیو!تم یہاں سے اپنے بندوں کو جو یہاں کے مجرم ہیں(ریمنڈیوس،کرنل جازوف) کو زندہ لے جائو۔اور ہماری طالبہ کی وہاں سے میت آئے! پھر بھی دہشت گرد ہم ؟ امریکیو!تمہیں خبر ہے کہ ہماری بچی تعلیم سے کتنی محبت کرتی تھی؟ ہم نے سبیکا کو نہیں کتاب کولحد میں اُتاراہے۔ پھر بھی دہشت گرد ہم ؟