لاپاما(ویب ڈیسک ) شمالی امریکہ کی آزاد ریاست ’’باجا کیلیفورنیا سُر‘‘ میں ایک شخص کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے مرنے کے بعد قیمتی گاڑی میں دفنا دیا گیا۔اس شخص کا نام ڈون آڈان آرانا تھا ۔دو سال پہلے اس کے بیٹے نے ایک قیمتی لوڈر ٹرک تحفے میں دی تھی لیکن وہ زیادہ دن اسے اپنے استعمال میں نہ رکھ سکا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے وہ ایک ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہوگیا۔جب اسے معلوم ہوا کہ بیماری خطرناک ہے اور وہ اس دنیا میں چند ہی دنوں کا مہمان ہے تو اس نے وصیت کی کہ اسے اپنے بیٹے سے تحفے میں ملی ہوئی گاڑی سمیت دفنایا جائے۔