مکرمی !شدید مالی بحران اور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کی زندگی میں شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں،بجلی و گیس کے بلوں، اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مزدور کے زرائع آمدن اور بنیادی تنخواہ کے اضافے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی اور محکمہ لیبر کی عدم دلچسپی سے مزدور طبقہ کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور نجی اداروں کے مالکان اس حکومتی اعلان کو وسائل آمدن کا رونا رو کر ہر دفعہ ٹال مٹول کر کے ٹرک کی سرخ بتی کے پیچھے لگا کر مزدور طبقہ کے مطالبات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مزدور اپنے مسائل کے حل اور ضروریات زندگی پورا کرنے کے لیے اپنے نو عمر بچوں کو بھی ملازمت پہ لگا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔مزدور طبقے کے حقوق دلوانے میں لیبر لاء پر سختی سے عمل درآمد کروائیں(محمد نفیس دانش)