مکرمی! روز بروز بڑھتی مہنگائی کے سبب تنخواہ دار طبقہ اور مزدور شدید مالی مسائل کا شکار ہے۔ درمیانے درجے کے سفید پوش شہریوں کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا دشوارہو گیا دودھ دہی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بھاری بجلی کے بل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ غریب طبقہ فاقوں کاشکار ہے مہنگائی کے طوفان نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ سبزیوں دالوں آٹا گھی چینی اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے ۔ جس سے غریب آدمی کو اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا دشوار ہو گیاہے۔جو کہ کسی المیہ سے کم نہ ہے۔ (عمران‘ پنڈی بھٹیاں)