لندن( نیٹ نیوز) ماں کے سر پر بال دیکھ کر گنجی بچی پریشان ہو گئی، سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا کہ ایک بچی اپنے پالتو کتے کے ساتھ فرش پر کھیل رہی ہے اور اچانک اپنی ماں کے سر کو چھو رہی ہے جو اس کے ساتھ فرش پر لیٹی ہوئی ہے ۔ بچی اپنی ماں کے بالوں کو اپنے ہاتھ میں لیکر تجسس سے دیکھتی ہے ۔ بعد میں، وہ فوری طور پر اپنے سر کو صرف اس لیے چھوتی ہے کہ اس کے بال نہیں ہیں اور پریشان ہو گئی،اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں بار دیکھا گیا ہے اور ہزاروں لائیکس کر چکے ہیں۔