مکرمی۔ بجلی کے بلوں میں نا جائز ٹیکسز سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔بلوں میں نا جائز ٹیکسز کی وجہ سے بل بجلی نے عوام کو نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے جسکی وجہ سے یہ نا جائز بل ادا کرنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو گیا ہے۔خصوصا تنخواہ دار طبقہ۔متوسط طبقہ۔مزدور۔دہاڑی دار طبقہ ان بلوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔علاوہ ازیں پٹرول۔آٹا۔گھی۔چینی۔سبزیاں۔گوشت اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے۔کہ عوام اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر تے نظر آرہی ہیں۔اور احتجاج کا سلسلہ کونے کونے پھیل چکا ہے۔نگران حکومت کو چاہیے ان ناجائز بلوں کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔اور 90 دن میں اپنی نگرانی میں الیکشن کروائے۔اور اپنی ذمہ داری کو نبھائے۔۔ ( ملک محمد عارف ،لاہور)