لاس اینجلس( نیٹ نیوز) بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپس آنے والے خلابازوں نے ڈائپرز پہن لیے ۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن ( آئی ایس ایس) سے زمین پر واپسی کا سفر کرنے والی ناسا کی خلا نورد میگن میک آرتھر نے مدار سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خلائی پرواز میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا تاہم ہم نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے مشن کو مکمل کیا۔ انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہمیں سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلا کا درپیش رہا کیوں کہ ان کے کیپسول کا بیت الخلا ٹوٹ گیا جس کو استعمال کرنے کے بجائے مائع جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والے زیر جامے پہنیں گئے ۔