ٹوکیو(ویب ڈیسک) جامعات اورمیڈیکل کالجوں میں انسانی جذبات اوراحساسات ظاہر کرنے والی تصاویراورویڈیوزکوتدریس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن اب ایک روبوٹ بھی یہ تمام جذبات بہت اچھی طرح اپنے چہرے پر نمایاں کرسکتا ہے ۔اس روبوٹ بچے کا پورا نام ’’نکولا دی اینڈروئڈ چائلڈ‘‘ ہے اور وہ اپنے چہرے پر جو بھی تاثر دکھاتا ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہوتی جسے تمام افراد پہچان سکتے ہیں۔ یہ روبوٹ اپنے چہرے پر خوشی، غم، خوف، غصے ، حیرت، اور مضحکہ خیزتاثرات ظاہر کرتا ہے ۔