ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ ر پورٹر) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے تحت ہیپاٹائٹس سے تحفظ کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب میں سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور بروقت علاج اور تشخیص ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق 95 فیصد پاکستانی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کوعلم نہیں ہے کہ وہ اس مخلق بیماری میں مبتلا ہیں یا نہیں اس لئے ضلع ننکانہ صاحب سمیت پنجاب بھر کے عوام کو جلد از جلد اپنے سول ہسپتالوں میں جا کر سکریننگ ٹیسٹ کروانے چاہیے ۔ اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین نے بتایا کے ڈی ایچ کیو میں ہیپاٹائٹس ہفتہ22مئی سے 27مئی تک منایا گیا جس میں 4000سے زائد مریضوں کی مفت سکریننگ کی جا چکی ہے ۔