سان فرانسسکو(و یب ڈیسک)امراضِ قلب اور دماغی کمزوری کے مرض کے درمیان تحقیق میں ایک ان دیکھا پہلو سامنے آیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر نوجوانی میں مسرور اور خوش رہا جائے تو ادھیڑ عمری یا بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت (کوگنیشن) کی تنزلی کو روکا جاسکتا ہے لیکن اس کا الٹا عمل بھی ہوسکتا ہے کہ نوعمری میں لاحق ڈپریشن بڑھاپے میں اکتسابی صلاحیت کی کمزوری اور ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتا ہے ۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے سائنسدانوں نے کی ہے ۔