اٹلانٹا (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک ملازم کو نوکری چھوڑنے کے بعد واجبات سکوں سے بھری ٹرالی کی صورت میں ادا کیئے گئے ۔ امریکی ریاست جارجیا کے رہائشی اینڈریاس فلیٹن نے جب نوکری سے استعفیٰ دیا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ملنے والے واجبات کس طرح ان کے لیے درد سر بن جائیں گے ۔چیک ملنے کی امید پر جب وہ اپنے گھر پہنچے تو ڈاکیا وہاں چیک کے بجائے سکوں سے بھری ایک ٹرالی لیے انتظار کر رہا تھا۔ 915 ڈالرز کے بقایا جات سکوں کی صورت میں دیئے گئے تھے اور وہ بھی تیل اور چکنائی سے اٹے ہوئے تھے ۔