لاہور (نامہ نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا،اس موقع پر شائقین کرکٹ کو پھول، بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پرسی ٹی او منتظر نے شہریوں سے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے رہنمائی لینے کی ایپل کی۔ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے سرکل افسران کو ٹیموں کے روٹس پر بریفنگ دی ۔ دوسری طرف ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اورتمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون ہاکی اسٹیڈیم میں عارضی طور پر 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال مکمل طور پر فنکشنل ہے ۔ عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پی ایس ایل سیون میں 11 ہیلپ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔