لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں قائم کیے گئے پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی تمام سروسز کو فوری طور پر ایک مربوط سسٹم کے ذریعے Integrateکر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کے قیمتی وقت اور پیسے کے ضیاع کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی چھت کے نیچے ان سروسز کو یقینی بنانا ہے اب اس نظام کے قیام سے شہریوں کو اپنے آبائی اضلاع کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ خدمت مراکزمیں شروع کی جانے والی ان سہولیات کی پراگرس کے بارے میں آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو ان کے آفس میں اے آئی جی ڈویلپمنٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، محمد احسن یونس اور PITBکے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فیصل یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی۔