اسلام آباد(صباح نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے آبائی علاقے کان مہترزی ضلع قلعہ سیف میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کیا اور کہا جلد اپنے آبائی گاں کان مہترزئی کا دورہ کرکے شہریوں کو درپیش مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لونگا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ وزیرِاعظم نے کہا کان مہترزئی، قلعہ سیف اﷲ کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ، قلعہ سیف اﷲ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقی کے عمل کو تیز کرکے روزگار کی فراہمی اور امن وامان کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں، قبایلی عمائدین، علما کرام، صحافیوں، زمینداروں، وکلا سمیت دیگر شعبوں تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں نگران وزیراعظم سے سینیٹر ارباب عمر کاسی نے ملاقات کی اور بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔انوار الحق کاکڑ سے سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسو نے بھی ملاقات کی۔مزیدبرآں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 21 اگست بروز سوموار کو جڑانوالہ کا دورہ کریں گے ،نگران وزیراعظم مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کریں گے ،نگران وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہونگے ۔