نیو سائوتھ ویلز(ویب ڈیسک ) ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند کی سطح پر موجود مٹی، پتھروں اور چٹانوں میں اتنی آکسیجن موجود ہے کہ وہ ایک لاکھ سال تک دنیا کے آٹھ ارب انسانوں کیلئے کافی رہے گی یعنی اگر ہم کوئی ایسی ٹیکنالوجی وضع کرلیں جو چاند کی مٹی اور پتھروں سے موثر طور پر آکسیجن الگ کرسکے تو چاند پر انسانی بستیاں بسانے کے خواب کو تعبیر دینا بھی بہت آسان ہوجائے گا۔ دوسری طرف چاند پر ہوا اتنی کم ہے کہ اسے نہ ہونے کے برابر سمجھا جاسکتا ہے ۔ اس میں بھی زیادہ مقدار نیون، ہیلیم اور ہائیڈروجن گیسوں کی ہے۔