بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کا دریائے ہوالائی ظاہری طور پر دنیا کا سب سے تنگ ترین (کم چوڑائی والا) دریا ہے اور یہ اپنے چوڑے ترین مقام پر بھی صرف چند درجن سینٹی میٹرز چوڑا ہے ۔ دوسری جانب جنوبی امریکہ کے کئی ملکوں میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا دریا امیزون خشک موسم میں بھی چھ میل سے زیادہ چوڑائی کا حامل ہے لیکن چین کا مذکورہ بالا دریا اتنا کم چوڑا ہے کہ آپ اس کو ایک قدم لے کر پار کرسکتے ہیں۔ یہ دریا شمالی چین میں انر منگولیا کے سطح مرتفع میں 17 کلومیٹر لمبائی تک بہتا ہے ۔