مکری! وفاقی حکومت کی آخری ایام میں طوفانی رفتار سے قانون سازی صرف دو روز میں قومی اسمبلی سے 53 قوانین منظور کرائے گئے۔ اکثر بلز سے چھوٹی اتحاد جماعت ارکان کو لاعلم رکھا گیا ہے۔ اس طرح جلد بازی کرکے آئین سازی کرنا شاید قومی مفاد میں نہیں ہے جس کی واضع مثال ابھی قومی اسمبلی میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے لاہور میں گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میںدرجنوں یونیورسٹیز مگر پھر بھی گوادر کے یونیورسٹی لاہور میں؟ یہ گوادر کے باشندوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ بلوچستان پہلیہی تعلیم کے حوالے سے پسماندہ ہے اور اب پاک چین گوادر یونیورسٹی لاہور کے قیام گوادر کے عوام کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ ۔ وفاقی حکومت کو اپنے اس بل پر نظرثانہی کرنی چاہئے۔(امان اللہ دشتی، کیچ بلوچستان)