جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جنوبی خطے سلاویسی کے علاقے تورجا کا تاراجن نامی قبیلے کے لوگ ہر 3 سال بعد اپنے مرنے والوں کی قبریں کھود کر ان کی لاشیں باہر نکالتے، انہیں نئے کپڑے پہناتے، چشمے لگاتے اور سجاتے سنوارتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے اکثر ان میتوں کے منہ سے سگریٹ سلگا کر بھی لگا دیتے ہیں، گویا وہ سگریٹ پی رہے ہوں۔ اکثر لوگ تصاویر بھی بناتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قبیلے کے لوگ باقاعدہ تہوار مناتے ہیں جس کا نام ’مانینے‘ ہے۔ اس کے معنی ’مردوں کو صاف ستھرا کرنا‘ ہیں۔