مکرمی !ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں میں 167ملین کی لاگت سے بننے والے جدید اور معیاری طبی سہولیات سے آراستہ ٹراماسنٹر کا دورہ کیا۔ جس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ٹراماسنٹر کے لیے ضروری مشینری اور دیگر سامان بھی خریدہ جاچکا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اس ٹراماسنٹر کو فنکشنل بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو اور ایم فور کے جنکشنل پر واقع ہے پنجاب کی قدیم شاہراہ لاہور، سرگودھا، میانوالی روڈ بھی یہی سے گزرتی ہے اور اس وجہ سے پنڈی بھٹیاں کے اطراف میں حادثات کی شرح بھی زیادہ ہے۔ ٹراماسنٹر کے قیام سے کسی بھی حادثہ یا ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیا ت فراہم کی جا سکے گئی۔ ہسپتال کے مختلف وارڈز، میڈیسن سٹور، ویکسین کی سٹوریج اور دیگر شعبہ کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عوام کو دیہات کی سطح پر دستیاب صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی تاخیر یا لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ (علی حسن پنڈی بھٹیاں )