لاہور(کلچرل رپورٹر)نعت خواں نورینہ امتیاز پنجابی نعتیہ کلام کی مقبولیت نئے صوفیانہ کلام اور نعت رسول مقبول کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ نورینہ امتیاز نے نائنٹی ٹو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2012ء میں حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل اور ایوارڈ سے نوازا گیا تھا انہوں نے کہا نائنٹی ٹو نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ہوں یا دیگر محافل کی تقریبات منعقد ہوں وہاں مجھے بے حد پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔