نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک عدالت کی جانب سے سر پر پہننے کے روایتی اسلامی سکارف پر پابندی کو برقرار رکھنے کے بعد سخت گیر ہندو گروہ مزید ہندو ریاستوں میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، انتہا پسندوں کے اس مطالبے پر ان مسلمان طلبہ کو تشویش ہے جنہوں نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ہندو فرسٹ گروپ اکھیل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر رشی ترویدی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہندو قوم ہیں اور ہم ملک کے تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کا مذہبی لباس نہیں دیکھنا چاہتے ۔