Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


ماں جیسی ریاست ،مچھ متاثرین اور حکومتی رویہ


اعتزاز احسن نے تاریخ کی گواہی کو دلیل بنا کر ’’عدل بنا جمہور نہ گا‘‘ پاکستانیوں کو: ریاست ہو گی ماں جیسی ہر شہری سے پیار کرے گی کا خواب دکھایا۔ یہ محض خواب اس لئے بھی نہیں کہ جن مہذب معاشروں میں عد ل قائم ہے وہاں ریاست ماں ایسی ہی ہوتی ہے دور کیوں جائیں 15مارچ 2019ء کو ایک خبتی شخص برینٹین ٹارنٹ مسلمان دشمن جذبات سے بھرا ہوا ،جدید اسلحہ سے لیس کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں داخل ہوتا ہے اور نہتے نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف مسلمانوں پر فائر کھول دیتا ہے۔ سفاکیت
اتوار 10 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

خوابوں کا قبرستان

اتوار 03 جنوری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
وزیر اعظم عمران خان نے 2021ء کے لیے پاکستان کے ہر شہری کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور ملک بھر میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لئے حکومت پنجاب، کے پی کے ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہر خاندان کو مفت علاج کے لئے انصاف صحت کارڈ فراہم کرے گی اور ملک بھر میں پناہ گاہوں میں مفت قیام طعام کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے گا۔ سوال مگر یہ ہے کہ کیاحکومت ملک کے تمام بے روزگاروں کو پناہ گاہوں میں قیام و طعام کی سہولیات
مزید پڑھیے


دوستوں اور دشمنوں میں کس طرح تفریق ہو!!

اتوار 27 دسمبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
افلاطون نے کہا ’’جو کوئی یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ وطن کی خدمت کرے، اس میں سوچنے سمجھنے کی طاقت کے ساتھ قوت عمل کا بھی ہونا ضروری ہے‘‘۔2014ء میں عمران خان اسلام آباد دھرنے کے دوران میاں نواز شریف کے طرز حکمرانی کو غلط اور ذاتی مفادات کی سیاست قرار دیتے رہے۔ جب مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو کنٹینر پر اپنا بجلی کا بل جلا کر عوام کو بل جمع نہ کروانے پر بھی اکسایا۔نواز شریف حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی بنانے والے نجی اداروں کو
مزید پڑھیے


فریب کھانے کو پیشہ بنا لیا ہم نے!!!

اتوار 20 دسمبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
پی ڈی ایم کے 13دسمبر کے لاہور میں جلسے میں کارکنوں کی تعداد پر جہاں حکومت اور اپوزیشن دعوئوں میں مصروف ہیں وہاں مریم نواز جلسہ میں شرکاء کی کم تعداد سے مایوس ہو کر اپنے انتظامی عہدے داروں سے ناراض اور سستی اور عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداران کے خلاف ایکشن لینے کا سعد رفیق سے وعدہ بھی کر چکی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز عمران حکومت کو گرانے کے لئے لانگ مارچ پر بضد ہیںبھلے ہی لاہوریوں کی بے اعتنائی کی وجہ سے لانگ مارچ کے لئے فروری کے پہلے ہفتے کی تاریخ دے دی
مزید پڑھیے


سانس رستہ ڈھونڈتی ہے آنے جانے کیلئے

اتوار 13 دسمبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
انسان خواہشوں کا اسیر ہے اور مایوسی صبر اور انتظار کے لئے زہر قاتل۔ یہ ناآسودہ خواہشیں ہی ہیں جو پی ڈی ایم کے جلسوں میں انسانی ہجوم کی شکل میں نظر آتی ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسوں کو عوامی پذیرائی نے ہی مریم نواز کو ایماندار خان کا طعنہ عوام کے منہ پر دے مارنے کا حوصلہ اور عمران خان کو ڈائیلاگ کی درخواست پر مجبور کیا۔ تحریک انصاف کے ایمانداری اور شفافیت کے دعوے اس کے اقتدار کے لئے بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔ آج مینار پاکستان کے جلسے میں پی ڈی ایم مولانا خادم حسین رضوی
مزید پڑھیے



چھپائے سے کہیں چھپتے ہیں داغ چہرے کے!!

اتوار 06 دسمبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
یونانی شاعر اگاتھیون نے کہا تھا ’’ماضی کو منسوخ کرنا تو دیوتائوں کے بھی بس میں نہیں ‘‘انسان کے گناہوں کو معاف کیا جا سکتا ہے مٹایا نہیں جا سکتا۔اس لئے تو غالب یاد ماضی کو عذاب کہہ کر خدا سے حافظہ چھین لینے کی دعا کرتا ہے۔ خدا اگر یاد ماضی کو سلب بھی کر لے تب بھی یہ دوسروں کے حافظے میں محفوظ رہتی ہے گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور برطانوی صحافی سٹیفن سیکر نے اپنے پروگرام میں پاکستان
مزید پڑھیے


اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دبائو اور عالمی منظر نامہ

اتوار 29 نومبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
پاکستانیوں کی ارض مقدس سے جذباتی محبت اور اس کی حفاظت کے لئے آخری سانس تک لڑنے اور کٹ مرنے کا عزم غیر مشروط ہے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ریاستوں کے تعلقات جذبات نہیں مفادات سے جڑے ہوتے ہیں۔ عالمی منظر نامے میں ریاستوں کی نئی صف بندیاں جاری ہیں ۔چین امریکہ کی واحد سپر پاور کی حیثیت کو چیلنج کر رہا ہے دوسری طرف امریکہ نے اپنی حیثیت تسلیم کروانے کے لئے نہ صرف بھارت، جاپان آسٹریلیا کے ساتھ مل کر چین کے خلاف محاذ بھی بنا رہا ہے بلکہ امریکی بحری بیڑے کی جنوبی چین
مزید پڑھیے


علیشا اور اس دیس کے اندھے حاکم

اتوار 22 نومبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
اقوام کی تاریخ مہینوں برسوں میں نہیں دھائیوں اور صدیوں میں بنتی ہے۔ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ قوم کے زوال سے پہلے اس معاشرے کا اخلاق تباہ ہوتا ہے۔ ایسے معاشرے میں انسان نہیں انسانیت مرتی ہے۔ جہاں انسانیت نہ ہو وہاں اچھائی اور برائی کا فرق ختم اور انسان خواہشات اور ہوس کے غلام بن جاتے ہیں۔ اصلاح احوال کے بجائے حالات کے ماتم کاچلن قوم کا وطیرہ بن جاتا ہے۔ سماج سے انصاف اٹھ جاتا ہے۔ ہمارا معاشرہ بدقسمتی سے اسی بے حسی اور بے راہ روی سے گزر رہا ہے ۔ ہمارا حال یہ ہے کہ
مزید پڑھیے


امریکی ملٹری انڈسٹری کمپلیکس، ٹرمپ اور کرامت بخاری

اتوار 15 نومبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
نومبر 2016ء کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت پر حیران و پریشان امریکی اتحادیوں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کو نومبر 2020ء میں بائیڈن کی فتح کے بعد اطمینان کا سانس نصیب ہوا ۔دنیا واحد سپر پاور کے صدارتی انتخابات کو اپنے اپنے مفادات کے آئینے میں دیکھتی ہے مگر امریکی صدر کے فیصلے عالمی خواہشات نہیں امریکہ کے مفادات اور اہداف کے حصول کے لئے کرنا ہوتے ہیں۔ اگر امریکی صدور کے فیصلوں میں عالمی مفادات ترجیح ہوتے تو اپنے نام کے ساتھ حسین لکھنے پر بضد باراک اوبامہ مسلمانوں پر تباہی اور جنگ مسلط کرنے کے امریکی فیصلوں پر
مزید پڑھیے


تحریک انصاف اور کسانوں کا لہو!!

اتوار 08 نومبر 2020ء
ذوالفقار چوہدری
غربت ،محرومی اور استحصال سیاسی بے چینی اور مسلح تصادم کو ایندھن فراہم کرتے ہیں۔ عمران خان حکومتی وسائل انسانوں پر خرچ کر کے نچلے طبقے کو اوپر اٹھا کر تبدیلی لانے کے دعوے کرتے رہے ہیں۔ اسے سیاست کی کرشمہ سازی ہی کہا جا سکتا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد تبدیلی لانے والوں کے خود رنگ بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی انصاف کی تحریک اقتدار میں آ کر ایسے رنگ بدل رہی ہے کہ اقتدار کے دربار میں نواز‘ زرداری‘ عمران ایک ہونے والا معاملہ محسوس ہونے لگتا ہے۔ وزیر اعظم کے وسیم
مزید پڑھیے








اہم خبریں