Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


لیکن نہ کھل سکا پس دیوار کون ہے


معروف امریکی مصنف ڈیل کارینگی نے کہا ہے ’’کوئی بھی احمق تنقید، شکایت اور مذمت کر سکتا ہے۔ سمجھنے اور دلیل سے بات کرنے کے لئے کردار اور ضبط نفس کی ضرورت ہوتی ہے‘‘ ۔ ڈیل کارینگی کے افکار ہمیں پاکستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے میں مدد گارہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن تقریباً تین سال تک تو عمران خان کے طرز حکمرانی کی وجہ سے سکتے میں رہی۔ حکومت پر اچھالنے کے لئے کیچڑ ہی نہ مل سکا۔ مایوسی میں تنقید کی توپوں رخ اداروں کی طرف کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نے دوست ممالک کی منت سماجت کر کے ملکی معیشت
جمعه 21 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

ماضی کے اسیر پاکستانی اور حکومتی مجبوریاں

جمعه 14 جنوری 2022ء
ذوالفقار چوہدری
فرانس کے معروف ناول نگار مارسل پینگول نے لوگوں کے حال سے خوش نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بتائی ہے کہ لوگ اپنے آج کو گزرے کل سے بدتر سمجھتے ہیں ان کے خیال میں اسی لئے آنے والے کل میں بہتری نہیں آتی ۔ امریکی شاعر کارل سینڈ برگ ماضی کو راکھ کا ڈھیر کہتے ہوئے گزرے کل کے بجائے آج میں جینے کا مشورہ دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ صرف ماضی کا پوسٹ مارٹم کرنے سے ہم خوشحال مستقبل میں داخل نہیں ہو سکتے۔ ہم پاکستانیوں کا المیہ بھی شاید یہی ہے کہ ہم ماضی کے اسیر
مزید پڑھیے


وزیر اعلی پنجاب کی کامیابیاں ،مخالفین معترض

جمعه 31 دسمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے جو وعدہ کیا نبھایا۔عثمان بزدار جب سے وزیر اعلیٰ بنے ہیں، ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ سیاسی مخالفین تو اپنی جگہ ان کی اپنی جماعت کے ارکان بھی ان کی رخصتی کی امید لگائے بیٹھے رہے۔ہمارے دانشوروں نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ان کی کم گوئی کو ان کی کمزوری بنا کر ان کے لتے لئے جاتے رہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک محترمہ نے اپنے مضمون میں یہاں تک لکھ دیا ’’لیکن دیکھنا یہ ہے کہ پردہ نشیں اب کون سا
مزید پڑھیے


خواب میں چل رہے ہیں آپ

جمعه 24 دسمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد وزیراعظم نے نتائج تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نے غلطیاں کیں اور نتیجہ بھگت لیا‘‘۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کی رپورٹ ایک موصول ہوئی ہے۔ جسے انہوں نے کے پی کے حکومت کو بھجوا کر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے تو غلطیوں کی بات کی ہے مگر رپورٹ میں صرف ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر
مزید پڑھیے


خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد

جمعه 17 دسمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
آئن سٹائن نے ایک ہی تجربے کو بار بار دہرا کر مختلف نتائج کی تواقع رکھنے کو پاگل پن کہا ہے۔ زندہ قومیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔ ہر سال 16دسمبر کو قوم پاکستان کے دولخت ہونے پر فیض احمد فیض کا شکوہ دہراتی ہیں ۔ ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد حقیقت یہ ہے کہ اتنی مدارت کے بعد اگر مشرقی اور مغربی پاکستان کے عوام اجنبی رہے تو کچھ غلط فہمیاں اور کچھ غلطیاں ہو ں گی۔ غلطیاں عوام سے نا سہی مگر حکمرانوں
مزید پڑھیے



پیپلز پارٹی پنجاب میں جیت سکتی ہے ،مگر کیسے!

جمعه 10 دسمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
سیاست میں کامیابی بروقت درست فیصلوں پر منحصر ہوتی ہے۔کامیاب سیاستدان ہوا کا رخ اور عوام کا موڈ دیکھ کر فیصلے کرتا ہے۔آصف علی زرداری کو مرحوم مجید نظامی نے مرد حر کا خطاب دیا تو شیخ رشید ان کو پاکستانی سیاست میں پی ایچ ڈی کہتے ہیں۔این اے 133کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی مسلم لیگ (ن )کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے مقابلے میں 14498ووٹوں سے شکست کے باوجود سابق صدر نے لاہور میں جشن منا کر پاکستان مسلم لیگ ن کو جیت کے باوجود سوگ پر مجبور کر دیا۔مسلم لیگ کے اس
مزید پڑھیے


وزیر اعلیٰ کا اعلان اور زمینی حقائق

جمعه 03 دسمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
گورننس دعوئوں اور وعدوں سے نہیں‘اہداف کے تعین ،سخت فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا نام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 30نومبر 2021ء کولاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 8ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو عوام دوست ادارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے ایل ڈی اے میں اصلاحات کر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی بھی بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے بیان اور ایل ڈی اے کی کارکردگی پر نجیب احمد کا شعر صادق آتا ہے: اس دائرہ روشنی و رنگ سے آگے کیا جانئے کس حال
مزید پڑھیے


یہ منافق بھی ترے وصل کا بھوکا نکلا

جمعه 26 نومبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے 18ستمبر 2011ء کو برطانوی اخبار دی گارجین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا’’ہر وہ ملک جس کے متعلق میں جانتا ہوں کہ اس نے آئی ایم ایف یا عالمی بنک سے قرضوں کا پروگرام لیا اس نے غریب کو مزید غریب اور امیر کو مزید امیر ہی کیا ہے۔اسلام آباد دھرنے میں بھی عمران خان عوام کو آئی ایم ایف سے قرض لینے کے نقصانات گنواتے رہے۔ مگر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کی حکومت نے نا صرف آئی ایم ایف سے قرض لیا بلکہ تین
مزید پڑھیے


اب تو بازار سے مہنگائی کو واپس لے لے

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
بھوک انسان کو کفر تک لے جاتی ہے۔عمران خان کووزیراعظم بننے کے بعدمعاشی مساوات قائم کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی اور خود انحصاری کی پٹڑی پر ڈالنا تھا ،وہ قرضوں کے بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دینے کی بات کیا کرتے تھے۔اقتدار میں آنے کے بعد ایسا یوٹرن لیا کہ جس کشکول کو توڑنا تھا اسی کشکول کو گلے میں ڈال کر غیر ملکی کیے ،جس آئی ایم ایف کو استعمار کا شکنجہ کہا کرتے تھے اسی آئی ایم ایف سے معاشی ٹیم مستعار لے کر پاکستان کو آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہونے پر
مزید پڑھیے


کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا!!

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
ندا فاضلی نے کہا ہے ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا عمران خان اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دن کو جب سو کر اٹھتے تو پاکستانیوں کو رات بھر یہ خواب دیکھنے کے لئے جگاتے کہ جب ان کا وزیر اعظم ایماندار ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ملک ترقی کرے گا تو عوام خوشحال ہوں گے، پاکستان قرض لینے کے بجائے دوسرے غریب ممالک کو قرضے دے گا۔ آپ کا وزیر اعظم ایماندار ہو گا تو نیچے خود بخود کرپشن اور لوٹ مار ختم
مزید پڑھیے








اہم خبریں