Common frontend top

سعدیہ قریشی


سال کے آخری دن ایک خط اپنے نام لکھیں


آج ایک کام کریں کہ سال کے اختتام پر ایک خط اپنے آپ کو لکھیں اور دیانت داری کے ساتھ اپنے پورے سال کا جائزہ لیں آپ نے سال کیسے گزارا۔آپ جو کوئی بھی ہیں کوئی افسر،کوئی کاروباری,استاد، خاتون صرف گھر کا بوجھ اٹھانے والی یا دوکشتیوں کی سوار ورکنک لیڈی، منزل پر پہنچنے کے خواب دیکھنے والا طالب علم یا پھر نوجوان پروفیشنل، کوئی تخلیق کار،لکھاری ،صحافی یا کوئی انٹر پیونیور آج ایک خط اپنے نام لکھیں اور گزرے ہوئے سال کا دیانت داری سے جائزہ لیں۔ آپ نے سال 2022 میں اپنے وقت کی کتنی قدر
جمعه 30 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

طالبان خواتین پر علم کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ واپس لیں

اتوار 25 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
مینا خان کابل یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں اپنا حقیقی نام انہوں نے عدم تحفظ کے پیش نظر بدل رکھا ہے ان کا کہنا ہے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کا طالبان کا فیصلہ بہت خوفناک ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میری طالبات بہت پریشان ہیں اوروہ اپنے مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہیں یہ لڑکیاں بہت قابل اور لائق ہیں۔ جو سوشل سائنسز اور ٹیکنالوجی میں علم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو سنوارنا چاہتی ہیں ان کی آنکھوں باشعور اور خوبصورت زندگی کے بہت خواب ہیں وہ جہالت کی تاریکی میں نہیں رہنا چاہتی وہ احتجاج
مزید پڑھیے


میرا زمانہ میری کہانی

جمعه 23 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
ماہ پارہ صفدر ان نیوز ریڈرز میں سے ہیں، جو اسی کی دہائی میں ٹی وی سکرین کا حصہ بنی اور آتے ہی اپنی پروقار شخصیت اور انداز تکلم کی بنیاد پر چھا گئیں۔پاکستان کے ان گنت گھرانوں کی طرح ہمارے گھر بھی ان کا نام بہت جانا پہچانا اور پسندیدہ تھا ، یہاں تک کہ میری بڑی بہن کی تیسری بیٹی کا نام انہی کے نام پر ماہ پارہ رکھا گیا جو ابو جان نے تجویز کیا۔میرا زمانہ میری کہانی ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ہے ۔اسّی کی دہائی میں ٹیلی ویژن دیکھنے والے ماہ پارہ صفدر کے
مزید پڑھیے


کالم پھر کسی روز لکھیں گے

بدھ 21 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
آج کچھ لکھنے کا موڈ نہیں ہے۔ سیاست ،سماج ادب ،کتابیں سوشل میڈیا ہمارے رویے ، پرسنل گرومنگ اور زندگی سلیقے سے گزارنے کے حوالے سے کئی موضوعات ہیں مگر دل اور قلم کسی موضوع پر نہیں آتا کیونکہ ان پر یکسانیت کی دھند پھیلی ہے۔ روٹین کے کاموں سے دل اکتا جاتا ہے۔ کالم لکھنا بھی رفتہ رفتہ روٹین کا حصہ بن جاتا ہے ۔وہی حالات و واقعات ہیں۔ اس کے اندر کسی نئے موضوع کی تلاش کہ ڈیجیٹل دور کا قاری کو لبھا سکے۔ یوں بھی سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے اس پر آف
مزید پڑھیے


اعتدال اور توازن زندگی کے دو پتوار…

اتوار 18 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
ممتاز موٹیویشنل لکھاری سٹیفن کووے کا کہنا ہے کہ جدید دنیا کے آدمی کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کام اورزندگی کے دیگر معاملات میں توازن کیسے قائم رکھے؟ آج اتوار ہے چھٹی کا دن ہے۔ مصروف ترین ہفتے کے بعد ایک ٹھہراؤ کا دن ہے جو ہمیں خود سے اور اپنے خاندان سے جڑنے کا موقع دیتا ہے۔ لیکن کام کو سر پر سوار کرنے والے ایسے بھی افراد ہیں جو چھٹی کے دن بھی "حالت کام " سے باہر نہیں آتے۔ ان کے خیال میں ان کا فرض صرف بیوی بچوں مالی اخراجات ہیں،
مزید پڑھیے



سولہ دسمبر۔۔دلوں میں خنجر کی طرح پیوست

جمعه 16 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
میں ان دنوں ایک بڑے قومی روزنامے کے میگزین سے وابستہ تھی میگرین کے لیے ایک فیچر کرنے کو دیا گیا ہوا جس کا موضوع تھا دنیا بھر میں جنگوں نے ادب پر کیا اثرات مرتب کیے ۔کچھ تو انگلش لٹریچر کی طالبعلم کی حیثیت سے مجھے پتا تھا کہ دو عالمی جنگوں نے اس خطے کے ادب کے رہنے والوں کو کیسے متاثر۔کیا اور اس کے نتیجے میں کس طرح کا ادب تخلیق ہوا ہے۔بات یہاں آکر رکی کہ سقوط ڈھاکہ کے سانحے نے یہاں کے شعر وادب کو کیسے متاثر کیا۔اس میں مجھے مواد اکھٹا کرنے میں مشکل
مزید پڑھیے


عام فکر ی مغالطے

بدھ 14 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
علی عباس جلال پوری۔ممتاز فلسفی اور دانشور تھے عام فکری مغالطے ان کی دل چسپ اور اہم کتاب ہے۔ اس کے پیش لفظ میں علی عباس جلالپوری لکھتے ہیں کہ: ان عقائد کو جو ہمیں ورثے میں ملتے ہیں جنہیں ہم اپنے تہذیبی ماحول سے اخذ کرتے ہیں بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انسان فطری لحاظ سے سہل پسند ہوا ہے اور غورو فکر سے جی چراتا ہے دوسری بات یہ کہ جامد رسوم فکر ہمارے مزاج عقلی میں اس حد تک نفوذ کر جاتی ہیں کہ ان کی جانچ پرکھ
مزید پڑھیے


سپیشل پرسن کو جینے کا حق دیں

اتوار 11 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
تین دسمبر معذوروں کا عالمی دن تھا آپ نے اس حوالے سے کچھ لکھا؟ اس نے کوئی اور بات کرتے ہوئے ایسے ہی مجھ سے پوچھ لیا۔ میں شرمسار ہوگئی، جانتی تھی کہ وہ خود ایک خاص بہت ہی خاص بہادر لڑکی ہے جو زندگی کی تمام تر کمیوں کے باوجود ایک جنگجو کی طرح زندگی گزار کر ہم جیسے ہزاروں لوگوں کو انسپائر کررہی ہے ۔ اس برس تو کچھ نہیں لکھا ہاں پچھلے سال لکھا تھا کالم ایسے سپیشل پرسنز کے متعلق جو اپنی معذوری کے باوجود زندگی کو بڑے حوصلے سے بہترین انداز میں جیتے ہیں اور کامیابیاں
مزید پڑھیے


ایک کرپشن ہزار داستانیں

جمعه 09 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
آج 9 دسمبر ہے دنیا میں اینٹی کرپشن کا دن منایا جارہا ہے۔لغت میں کرپشن کا مطلب بدعنوانی ہے ۔پبلک آفس کے اختیار کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا ،اپنے اختیارات میں تجاوز کرنا بددیانتی کرنا . اپنے مفاد کے لیے دوسروں کو ان کے جائز حق سے محروم کرتے جانا اور عدل اور انصاف کو روندتے چلے جانا یہی کرپشن ہے۔گذشتہ 70 برس سے اگر اس ملک میں کچھ پوری توجہ اور تسلسل سے ہوا ہے تو وہ کرپشن ہے ،حکومتوں کی بدترین کارکردگی دراصل کرپشن کی حکمرانی کی کہانی ہے۔ یہاں کے اہل اختیار اور اہل
مزید پڑھیے


اداسی کا علاج۔۔۔

بدھ 07 دسمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
دسمبر کا آغاز ہوتے ہی اداسی ایک قومی مزاج کی طرح پر ہم پر چھا جاتی ہے۔زندگی کی بے ثباتی ،دوستوں کی بے وفائی ، درد ، جدائی اور ہجر سے متعلق اقوال اور اشعار ایک آبشار طرح سوشل میڈیا کی دیواروں پر بہنے لگتے ہیں ۔عرش صدیقی کی بہت ہی خوبصورت اور مکمل نظم ’اسے کہنا دسمبر آ گیا ہے‘ کی دسمبر آتے ہی وہ درگت بنتی ہے کہ الاماں! چند روز پیشتر معاصر اخبار میں ایک کالم پڑھا جو دسمبر کے آغاز کے دنوں میں شائع ہوا اس میں کالم نگار نے زندگی کی خوفناک اور تاریک تصویر پیش
مزید پڑھیے








اہم خبریں