Common frontend top

سعدیہ قریشی


کاش کوئی سمجھے۔۔


قافلہ انقلاب امریکہ کو آنکھیں دکھانے اور ایبسیلوٹلی ناٹ کے نعرے لگانے کے بعد رجوع کرنے کے نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ موسم بدل چکا ہے۔یہاں بیانیہ بدلنا بھی موسم کے حساب سے اپنے لباس تبدیل کرنے کا دوسرا نام ہے۔ سردیوں میں گرم ٹوپی، جیکٹ، سویٹر ،گرم چادروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔موسم بدلتا ہے تو یہی کپڑے بدن کو چبھنے لگتے ہیں۔ جرسیاں ،شالیں ،گرم کپڑے نئے موسم کی تپش میں غیر ضروری ہو جاتے ہیں۔ اس قوم کو سراب کے پیچھے بھاگنے کے لیے ہر دور میں کوئی نہ کوئی نیا نعرہ چاہیئے۔روٹی کپڑا
بدھ 16 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

ری سائیکلنگ :آپ کی ردی ہمارا خزانہ

اتوار 13 نومبر 2022ء
سعدیہ قریشی
دنیا کی آبادی بڑھنے سے جس طرح چیزوں کی پیداوار بڑھ رہی ہے، ان کا استعمال زیادہ ہورہا ہے، اسی طرح دنیا میں ٹریش یعنی فالتو چیزیں ردی کا سامان بھی بڑھ رہا ہے۔کہاجاتا ہے: one man's trash is another man's treasure. کہ کسی کی ردی دوسرے کے لیے خزانہ ہے۔یہ خزانہ صرف ری سائیکلنگ کے ہنر ہی سے دریافت کیا جاسکتا ہے۔ری سائیکلنگ کے تین آر دنیا میں مقبولیت اختیار کر رہے ہیں۔ reduce/reuse/recycle آسان سا فارمولا ہے کم استعمال کریں دوبارہ استعمال کریں اور فالتو چیزوں کو دوبارہ سے سے قابل استعمال بنائیں۔ری سائیکلنگ کا مطلب ہی یہ ہے کہ
مزید پڑھیے


تہذیبی سانحہ

جمعه 11 نومبر 2022ء
سعدیہ قریشی
سیاست کبھی علامہ اقبال قائداعظم سرسید سید محمد علی جوہر لیاقت علی خان جیسی قد آور ہستیاں کیا کرتی تھیں۔اس وقت سیاست پر لکھتے ہوئے لوگ اصول پر اور نظریات پر لکھتے تھے۔اختلاف میں بھی جھوٹ اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتا تھا۔یہ شعر اس دور کے رہنماؤں کے پر صادق آتا ہے۔ نگہ بلند سخن دل نواز جاں پر سوز یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے یعنی دلنواز سخن ، کرنا بھی رہمنا کی اہم صفت ہے ، اب سیاست بد تہذیبی کی گہری کھائی میں گر چکی ہے۔کیا لیڈران اور کیا اس کے حامی ،سب زبانوں سے
مزید پڑھیے


درون خانہ ہنگامے ہیں کیاکیا۔۔!

بدھ 09 نومبر 2022ء
سعدیہ قریشی
9 نومبر اقبال کا دن ہے اس روز حضرت اقبالؔ کو یاد کرنے سے بہتر اور کیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے لکھا ہوا یہ کالم باردگر پڑھیے اور جانئیے کہ بیسویں صدی کے سب سے بڑے شاعر ،فلسفی ،مفکر اور امت مسلمہ کے مرض کی تشخیص کرنے والے حکیم الامت حضرت علامہ اقبال اپنے گھر میں کیسی سادہ اور بے ساختہ زندگی گزارتے تھے اقبال درون خانہ ہاتھ میں اٹھاتی ہوں۔ اس کے صفحات الٹ پلٹ کر پڑھنے لگتی ہوں۔ جوں جوں تحریر پڑھتی جاتی ہوں ایسا لگتا ہے کہ عالی مرتبت فلسفی،
مزید پڑھیے


مسافران لندن……(2)

جمعه 04 نومبر 2022ء
سعدیہ قریشی
سیاست کے ہنگام میں،میں نے سر سید پر کالم لکھنا شروع کیا مگر درمیان میں صدف نعیم کی ناگہانی موت پر کالم لکھنا پڑا یہ اس کالم کا دوسرا حصہ ہے۔ پہلا حصہ شائع ہوا تو کچھ پڑھنے والوں نے اس کتاب میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ یہ کتاب کہاں سے خرید سکتے ہیں یقین جانیے دلی خوشی ہوئی کہ آج بھی نوجوان ان رفتگا ں میں دلچسپی رکھتے جن کے احسانات ہماری نسلوں پر ہیں اور ان عظیم رفتگاں میںہمارے سر سید صاحب پہلی صف میں کھڑے ہیں ۔مسافران لندن کا
مزید پڑھیے



خبر کی تلاش میں خبر ہوتی صحافی اور لانگ مارچ

بدھ 02 نومبر 2022ء
سعدیہ قریشی
جہاں ہزاروں لوگ بے ہنگم طریقے سے اکٹھے ہوں اور کنٹینر پر کھڑے ہوئے لیڈر ان کو جنون اور انقلاب کا سبق پڑھا ئیں وہاں کسی نہ کسی گڑبڑ کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔خود عمران خان2014میں اپنے ہی جلسے میں کرین سے گر کر حادثے کا شکار ہو چکے ہیں ۔اللہ تعالی نے ان کو نئی زندگی دی۔ تحریک انصاف کے ملتان میں منعقدہ جلسے کے دوران بھی ایک خوفناک حادثہ ہوا تھا کئی لوگ زخمی ہوئے ۔دو افراد اس سیاسی شغل کی نذر ہو گئے۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ کے مارچ میں ایک بچہ
مزید پڑھیے


مسافر ان لندن

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
سیاست پر لکھنے سے بہتر ہے کہ سر سید کو یاد کر لیا جائے۔اکتوبر یوں بھی سر سید کی پیدائش کا مہینہ ہے جو ہمیں یہ جواز فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے فراموش کردہ عظیم محسن کو یاد کر لیں۔ مسافران لندن میرے ہاتھ میں ہے، میں اس مختصر سے سفرنامے کے کئی دلچسپ قصے کئی بار پڑھ چکی۔ ہوں اس مختصر کتاب میں بہت کچھ ایسا ہے جس پر طویل بات ہو سکتی ہے ،جس پر لکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی ہر سطر کے پیچھے سر سید کا مسلمانان ہند کی قسمت بدلنے کا جذبہ اپنی توانائیوں
مزید پڑھیے


لانگ مارچ کا سیاسی شغل

جمعه 28 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
یہ ایک بو گس دلیل ہے کہ لانگ مارچ کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ۔ایسا احتجاج جو کروڑوں پاکستانیوں کے پرامن زندگیوں میں خلل ڈالے ،ان کے روزمرہ امور کی انجام دہی مفلوج کر کے ر کھ دے میری نا قص رائے میں اسے جمہوری احتجاج کا درجہ نہیں دیتی۔جمہور لوگوں کو کہتے ہیں عوام کو کہتے ہیں اور اس طرح کے لانگ مارچ جمہور ہی کے لیے عذاب کا باعث بن جاتے ہیں۔چوہدری صاحب کی بیٹی کی شادی اس جمعہ کو ہونا طے پائی تھی بارات اسلام آباد سے لاہور آنا تھی سیاسی عدم استحکام
مزید پڑھیے


آنکھیں پگھل رہی تھیں مگر رو نہیں سکا

بدھ 26 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
لکھنے کا عمل میکانکی نہیں ہوتا۔ اگرچہ وہ کالم نگار جو ہفتے میں تین سے چار کالم اخبار کے لیے لکھ مارتے ہیں ان کے لیے یہ تخلیقی سر شاری سے خالی محض لکھتے چلے جانے کا عمل بن کے رہ جاتا ہے۔لیکن ان تمام حقائق کے باوجود لکھنا کلی طور پر ایک مشینی عمل نہیں بن سکتا ۔ جیسا کہ آج کل آرٹی فیشل انٹیلینجنس کے حیرت ناک سوفٹ وئیر کے ذریعے موضوع اور چندکی ورڈ جملوں کو فیڈ کرکے طویل مضمون پل بھر میں لکھ دئیے جاتے ہیں۔ لکھنے والا مگر انسان ہے روبوٹ نہیں
مزید پڑھیے


مقبولیت پر تو اثر نہیں پڑا مگر۔۔۔

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
پہلے تو پاکستانی عوام یہ تسلیم کرلیں کہ ان کی قسمت میں کوئی دیانت دار اور انٹیگریٹی کا حامل حکمران نہیں ہے ۔اور وہ لوگ جو یہ سوال کرتے ہیں کہ ہماری قسمت میں کوئی دیانت دار حکمران کیوں نہیں وہ بس اپنے گریبان میں جھانک لیں ۔۔ جیسی عوام ہوگی ویسے ہی حکمران نصیب میں ہوں گے۔حدیث پاک میں منافق کی چار نشانیاں بتائی گئی ہیں کہ جس میں ایک بھی نشانی ہو گی وہ منافق ہے اور ہم پاکستانیوں میں ان میں سے ایک نا ایک علامت ضرور موجود ہے۔ایمزون نے اس برس کی ہزار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں