Common frontend top

سعدیہ قریشی


مقبول ترین لیڈر کی قومی ذمہ داری


پاکستان کے منظرنامے پر ہمیں ایک ظالمانہ قسم کا تضاد دکھائی دیتا ہے ۔تاریخ کے بدترین سیلاب سے کروڑوں غریب پاکستانی کی زندگیاں تہہ بالا ہوچکیں اور عالمی سطح پر یہ احساس بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی معافی میں سہولت دی جائے کہ لاکھوں غریب پاکستانیوں کی بحالی اور آباد کاری کا ہمہ جہت مرحلہ درپیش ہے۔دوسری طرف ان حالات میں لا یعنی ضمنی انتخابات کا سیاسی ڈرامہ رچایا گیا۔ کروڑوں روپے اس لاحاصل سر گرمی کی نذر کر دئیے گئے مگر ایک لیڈر کی کھڑکی توڑ مقبولیت پر
بدھ 19 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

اوور تھنکنگ :سوچوں کے ظالم بھنور

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
ہمارا ذہن ایک ایسا کارخانہ ہے جو سوچنے کا کام شاید نیند میں بھی جاری رکھتا ہے۔یعنی شعور نہیں تو لاشعور کی عمیق گزر گاہوں سے خیالات کے کارواں گزرتے رہتے ہیں ایک دن میں پچاس ہزار خیالات انسانی ذہن میں پیدا ہوتے ہیں اور ان میں بھی 80فیصد منفی خیالات ہوتے ہیں۔ اوور تھنکنگ کا شکار افراد میں کوئی منفی سوچ ضرب ہوتی رہتی ہے یوں سوچ کا ایسا بھنور پیدا ہوتا ہے جو اس کی زندگی کو یر غمال بنالیتا ہے ۔اوور تھنکنگ ہمیشہ دو سمتوں میں ہوتی ہے یا ہم ماضی کے غلط فیصلوں ،
مزید پڑھیے


خواتین منفی اور تلخ سوچوں کو شکست دینا سیکھیں

جمعه 14 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
عورتیں جذباتی طور پر زیادہ حساس ہوتی ہیں اور شاید ا س لئے کہ زندگی کی اونچ نیچ کو زیادہ محسوس کرتی ہیں۔ تلخ رویے ان پر زیادہ خراشیں ڈالتے ہیں۔ ان کی جسمانی اور ذہنی بناوٹ ایسی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں میں کئی طرح کے جذباتی اور ہارمونل مدوجزر سے گزرتی ہیں۔زندگی میں ہونے والی تکلیف دہ باتوں اور واقعات کو آسانی سے بھلا نہیں پاتیں،مردوں کی نسبت ان میں منفی چیزوں کو سوچنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ایسے میں اگر منفی سوچوں کو ختم کرنے اور انہیں شکست دینے کی تکنیک نہ سیکھی
مزید پڑھیے


ذہنی امراض:دودھاری تلوار

بدھ 12 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
ذہنی بیماری کا المیہ یہ ہے کہ جسم کی عمارت بظاہر ٹھیک ہوتی ہے اور کسی کو خبر تک نہیں ہوتی کہ حالات کی ستم گری نے ذہنی توازن کی دیوار میں خوفناک دراڑ ڈال دی ہے .اداسی کی زرد آکاس بیل زندگی کی شادابی چاٹ جاتی ہے مگر بظاہر سب ٹھیک نظر آتا ہے۔کچھ عرصہ ہوا ، ایک خاتون جو میرے کالموں کی قاری تھیں انہوں نے میرے ساتھ رابطہ کیا اور اپنامسئلہ بتایا۔بظاہر ان کی زندگی کی ہر تصویر مکمل تھی، ایک سرکاری افسر کی بیوی، تین پڑھے لکھے تعلیم یافتہ بچے دو بیرون ملک سے تعلیم
مزید پڑھیے


سیرتِ محبوب رب العالمینﷺ

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ کتاب بشریٰ رحمٰن کی وفات سے ڈیڑھ دو ماہ پہلے آئی۔ گزشتہ برس کوویڈ کے حملے سے وہ خاصی کمزور ہو چکی تھیں۔ بیماری کا ایک اور حملہ ہوا اور انہیں ہسپتال داخل ہونا پڑا ۔ہسپتال داخل ہونے سے صرف تین دن پہلے ان کی زندگی کا خواب سیرت طیبہ کی اس کتاب کی صورت شائع ہوا۔ قلم فاؤنڈیشن کے صدر جناب عبدالستار عاصم کتاب لے کر بشریٰ رحمن کے گھر آئے تو انہوں نے فرط عقیدت وفرط جذبات سے کتاب اپنے سینے سے لگائی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔ اس سے
مزید پڑھیے



سرکاری سکول کی بچیوں کو سائیکلیں دی جائیں

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
صبح کا وقت ہے ،ایک بچی سکول کے نیلے سفید یونیفارم میں اپنے چھوٹی بہن کو پیچھے بٹھائے ہوئے سڑک کے کنارے کنارے سائیکل چلاتی سکول جا رہی ہے اسے دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا۔وہ بچی کسی سفید پوش گھر کی معلوم ہوتی تھی لیکن سائیکل چلاتے ہوئے اس کا اعتماد دیکھنے والا تھا۔یہ اعتماد اسے یقیناً زندگی کی سڑک پر چلتے ہوئے ہمیشہ کام آئے گا۔ اگر یہ بچی پیدل سڑک پر جارہی ہوتی تو اس کے اعتماد کا عالم یہ نہ ہوتا پھر وہ عدم تحفظ سے دوچار ایک
مزید پڑھیے


رائے عامہ

بدھ 05 اکتوبر 2022ء
سعدیہ قریشی
یہ کتاب کم وبیش دو سو ستر صفحات کی مختصر خود نوشت اس لیے اہم ہے اس میں ہماری سیاسی تاریخ کے اہم واقعات و مشاہدات کا بیان ہے۔ خود نوشت ایک عام انسان کی بھی دلچسپ ہوتی ہے لیکن اگر یہ مشاہدات رائے ریاض حسین کے ہوں جنہوں نے ملکی تاریخ کے تین وزرائے اعظم کے ساتھ بطور پریس سیکریٹری کام کیا تو لا محالہ یہ عوام کی دلچسپی کا موضوع بن جاتے ہیں۔بلکہ بعض حساس ملکی حالات و واقعات کا مشاہدہ تو تاریخی دستاویز کی حیثیت اختیار کر جاتا ہے۔بعد ازاں انہوں نے
مزید پڑھیے


بدترین بد تہذیبی

جمعه 30  ستمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
دانیال اس سال ہائی سکول گیا ہے۔ہم نے سکول کی پرنسپل سے ایک دو ابتدئی ملاقاتیں کیں اور ان سے سکول کے ماحول کے بارے میں ڈسکس کیا کہ بچوں کو کیا نئی چیزیں پیش آسکتی ہیں برسبیل تذکرہ اسکول بلنگ(bullying) پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلگ کرنے والے طالب علموں کے والدین کے ساتھ ہم میٹنگ رکھتے ہیں طالب علموں کے ساتھ ان کی بھی کونسلنگ کرتے ہیں کیونکہ یہ رحجان ان کی تربیت میں کسی خلا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہم نے دانیال کی بھی اسی اسکول
مزید پڑھیے


چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن سے خصوصی گفتگو…(2)

بدھ 28  ستمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
عبدالشکور صاحب کا کہنا ہے کہ صرف الخدمت فاؤنڈیشن یا چند اور فلاحی ادارے ہی متاثرین کی بحالی کا کام نہیں کرسکتے ، یہ کام ہمیں مل کر کرنا ہوگا۔ تباہی بہت بڑے پیمانے پر ہوئی ہے اب تک صرف 30 سے 35 فیصد متاثرین تک ہی ہم پہنچ پائے ہیں ابھی بے شمار ایسے متاثرین ہیں جن تک امداد نہیں پہنچ پائی۔ بیرون ملک سے بہت امداد آرہی ہے مگر سرکار اپنے تمام تر انفراسٹرکچر کے باوجود موثر طریقے سے متاثرین تک نہیں پہنچ پارہی۔ آپ اس بارے
مزید پڑھیے


چیئرمن الخدمت سے گفتگو

اتوار 25  ستمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
غیر منظم سماج کا چہرہ دیکھنا ہو تو اپنے معاشرے کو دیکھ لیں کاموں کو جس ہبڑ دھبڑ طریقوں سے سرانجام دیا جاتا ہے اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔ سرکاری فائلیں بھرنے کرنے کے لیے بغیر کسی طے شدہ پروگرام کے کام کا آغاز ہو جاتا ہے۔سرکار ہی پر موقوف نہیں ایک عام پاکستانی بھی کسی پلاننگ اور کسی ترتیب پر کم ہی یقین رکھتا ہے یہ رمز اس نے سیکھا ہی نہیں کہ کہ کام چھوٹا ہو یا بڑا نظم اور ترتیب کے سانچے میں ڈھل کر ہی نتیجہ خیز ہوتا ہے۔ اور کام اگر ہو کرڑوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں