Common frontend top

سعدیہ قریشی


مقبولیت کا سونامی


ایک طرف دریا کی بپھری لہروں کا سیلاب تباہی کی ناقابل بیان کہانیاں رقم کر تا، غریبوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتا , ہمارے گھر بار آنگنوں کو دریا برد کیے جاتا ہے ، دوسری طرف مقبولیت کا دریا بھی کناروں سے باہر سونامی کی صورت اختیار کررہا ہے ۔مجھے ڈر ہے کہ مقبولیت کا یہ سونامی ہمارے سماج کے بچے کھچے اخلاق ،اقدار ، توازن اور برداشت کو بھی بہا کر نہ لے جائے۔ یہ مقبولیت ہی کا خمار ہے کہ خان صاحب اس عظیم انسانی المیے کو نظر انداز کیے جلسوں پر جلسے کیے جا رہے ہیں۔ایک
اتوار 04  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

کاش۔۔اے کاش!!

جمعه 02  ستمبر 2022ء
سعدیہ قریشی
عام پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی مدد بساط بھر کر ہی رہا ہے مگر قوم یہ جاننے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے کہ ہمارے حکمرانوں، وزیروں ،مشیروں نے خود سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جیب سے کیا دیا؟شہباز شریف، عمران خان ، آصف زرداری ،فضل الرحمن نے اس کار خیر میں کتنا حصہ ڈالا ؟وزیر اعلی پرویز الہی کا یہ اعلان کافی نہیں ہے کہ پنجاب اسمبلی کے تمام ممبران ایک مہینے کی تنخواہ دیں گے، تنخواہ کے پیسے تو ان کی ایک دن کی خریداری کے لیے بھی کم ہیں۔تاریخ کا بدترین سیلاب پاکستان کے
مزید پڑھیے


اہل سیاست کی ریاکاری اورقابل فخر مس وزیر

بدھ 31  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
پری مون سون اور مون سون میں غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے جولائی کے وسط سے سیلابی ریلے بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے دوردراز دیہاتوں میں تباہی مچا رہے تھے لیکن جولائی سے لے کر اگست کے آخری ہفتے تک اہل سیاست اور ہمارا مین سٹریم میڈیا سیلاب کی تباہ کاریوں سے یکسر غافل رہا۔سوشل میڈیا کا دم غنیمت ہے جس نے غافل اہل سیاست اور مین سٹریم میڈیا کو جھنجوڑا اور سیلاب زدگان کی مصیبتوں کا احساس دلایا۔اب میڈیا بھی چوکس ہے، دن رات سیلاب کی تازہ ترین صورت حال بتا رہا ہے۔ اپنے نمائندوں
مزید پڑھیے


جوانوں کو پیروں کا استاد کر…

اتوار 28  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
امید کے دیے جلاتے یہ منظر ہم نے سوشل میڈیا کے آئینے سے دیکھے کہ دور دراز شہروں کے نوجوان کس جذبہ انسانیت سے اپنے ہم وطنوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ عادل مراد طیب قیصرانی ، شاہنواز مشوری عثمان کریم بھٹہ اوروہ تمام نوجوان جن کے مجھے نام نہیں آتے یہ سب ہمارے اصل ہیروز ہیں۔میری مختصر بات چیت عثمان کریم بھٹہ سے ہوئی۔عثمان کریم بھٹہ فاضل پور ضلع راجن پور کے رہائشی ہیں پیشے کے اعتبار سے ایڈووکیٹ ہیں۔ اس وقت تندہی سے اپنے علاقے کے سیلاب زدہ مصیبت زدگان کی مدد میں دن رات ایک کیے ہوئے
مزید پڑھیے


کبھی ہم خوبصورت تھے۔۔۔!!

جمعه 26  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
نیرہ نور کی آواز مجھے زمانہ طالب علمی میں لے جاتی ہے ۔گھر میں صبح کا ہنگا مہ جاگ رہا ہے پانچ بہن بھائیوں میں سے کوئی سکول کی تیاری کررہا ہے کوئی کالج جانے کی بھاگ دوڑ میں ہے ،کچن کے ساتھ جڑے ٹی وی کے کمرے میں بہت رونق ہے۔ اس دور میں ہم سب کے چاچا جی مستنصر حسین تارڑ سکرین پر ابھرتے ہیں ۔ پھولوں جیسی مہکتی باتیں وقفے وقفے سے موسیقی کے ٹکڑے صبح کی کی نشریات کا حصہ بنتے ہیں ۔پھر ایک اجلی آواز ٹی وی کے کمرے سے نکلتی ہے اور باہر باورچی
مزید پڑھیے



پانیوں کی نذر ہوتا سامان حیات۔۔

بدھ 24  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
ملک کا مین سٹریم میڈیا تو سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک کم ہی پہنچا ہے مگر وہاں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے رضاکار متاثرہ علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں۔۔ریاستی مشینری اور سرکاری انتظامیہ تو ایک گھمبیر بے حسی کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پر تواتر سے شئیر کی جانے والی سیلاب زدگان کی ویڈیوز نے عام آدمیوں، مخیر حضرات، ویلفیئر تنظمیوں کو مہمیز دی ہے کہ وہ مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں الخدمت کے جانثار رضاکار ہمہ جہت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیے


سمت کا درست تعین نہ ہونا قومی سانحہ ہے

جمعرات 18  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
دائروںکے سفر میں رائیگانی کی گرد اڑتی ہے اور تھکن سے بھرے پچھتاوے نڈھال کرتے ہیں۔سفر میں سب سے اہم کام ہی سمت کا درست ہونا ہے۔یہ سفر ایک فرد کا ہو یا پھر مجموعی طور پر ایک قوم کا سفر ہو،اگر سمت درست ہوگی تو منزل تک پہنچ پائیں گے یا منزل کی طرف بڑھتے راستے کے سنگ میل عبور کریں گے وگرنہ سفر دائروں کی رائیگانی میں کٹے گا۔ ہر شخص کے پاس دن کے 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔وہی 24گھنٹے استعمال کرکے کوئی کامیاب ٹھہرتا ہے اور کوئی ناکامی کو گلے لگاتا ہے۔ذخیرہ
مزید پڑھیے


پاکستان بہتر کرنا ہے تو خود کو بہتر کریں

اتوار 14  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
ہم پاکستانیوں کے ڈی این اے میں کوئی ایسی میوٹییشن ہے کہ ہمیں حالات کے مثبت پہلو کم دکھائی دیتے ہیں۔ہم کام کم کرتے ہیں کڑھتے زیادہ ہیں۔ ہم صحافیوں کو تو آپ چھوڑ دیں کہ ہمارا کام ہی آدھا بھرا ہوا گلاس دکھانا ہے۔مگر مجموعی طور پر عام پاکستانی بھی ایسے منفی ذہنی رویوں کے مالک ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ ہمارے ٹی وی چینلز 24/7 جو خبریں نشر کرتے ہیں اس میں سوائے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے کچھ نہیں ہوتا۔ پچھلے دنوں قاسم علی شاہ فاونڈیشن نے اسی حوالے
مزید پڑھیے


جی بسم اللہ۔۔!!

جمعه 12  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
موت ہمیشہ حیران کرتی ہے۔کیونکہ یہ زندگی سے لبریز فریم میں کبھی فٹ نہیں ہوتی۔ہمیشہ فریم سے باہر رہ جاتی۔ سو کار زندگی میں کھبے ہوئے لوگوں کی فہرست میں موت شامل نہیں رہتی ۔اسی لیے موت جب بھی آتی وہ غیر متوقع آتی ہے اور حیران کرتی ہے ۔ ممتاز ادبی شخصیات قائم نقوی اور ڈاکٹر اختر شمار کی موت نے بھی ایسے ہی وابستگان ادب کو حیران کیا ۔ قائم نقوی ریڈیو پاکستان کی محفل مسالمہ میں شریک ہوئے ،شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ،پھر سنا ہے کہ ریڈیو کی کینٹین پر چائے پینے کے
مزید پڑھیے


اللہ کے وہی خاص بندے۔۔!!

اتوار 07  اگست 2022ء
سعدیہ قریشی
میں انٹرنیٹ پر الخدمت فاؤنڈیشن کے بارے میں پڑھ رہی تھی کہ میرا بیٹا ساتھ بیٹھ کر سکرین دیکھنے لگا کہ ان کے رضاکار کیسے سیلاب سے متاثرہ غریب لوگوں کو کھانا دے رہے انہیں سیلابی پانی سے نکال رہے ہیں ان کے لئے خیمے لگا رہے ہیں راشن تقسیمِ کررہے ہیں، گیارہ سال کے بچے کے لیے ویلفئیر کی ان اجتماعی کوششوں کے مناظر حیران کن تھے۔آج کل کے بچے ہم سے زیادہ ملک کے سیاسی عدم استحکام سیاست دانوں کی بددیانتیوں سرکار کی غیر فعالی اور معاشرے کے اندر پائی جانے والی مجموعی بے حسی اور عدم برداشت
مزید پڑھیے








اہم خبریں