Common frontend top

سعود عثمانی


سنہری دھوپ ، ہری گھاس اور تری خوشبو


شگر کی سرسبز اور حسین وادی نہیں دیکھی تو آپ گویا بلتستان گئے ہی نہیں۔ شگر کی حسین وادی سکردو سے آدھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔وادی نہایت زرخیزہے لیکن اس کے راستے میں خالص ریت کا ’ ’ سرفہ رنگہ ‘ ‘ صحرا بھی پڑتا ہے جہاں گھاس کی پتی بھی دکھائی نہیں دیتی اور جہاں مشہورڈیزرٹ کار ریلی منعقد ہوتی ہے۔یہ لق و دق دشت ہے جو حد نظر تک پھیلا ہوا ہے ۔بنجر پہاڑوں اور بکھری چٹانوں کے درمیان سے سڑک گزرتی ہے تو دور دور تک آبادی کے آثار نظر نہیں آتے۔پھر ایک موڑ کاٹ
اتوار 25  اگست 2019ء مزید پڑھیے

جھیلوں،دریاؤں اور ندیوںکے ساتھ کچھ دن

اتوار 18  اگست 2019ء
سعود عثمانی
بلتستان کے نو روزہ قیام میںہم نے لوگوں سے گفتگو کم اور درختوں،جھیلوں،پہاڑوں،چشموں اور جھرنوں سے مکالمہ زیادہ کیا۔یہی مقصد تھا اور یہی اس وقت کا بہترین مصرف۔اور میرا تجربہ ہے بھی یہی کہ انسانوں کا مشاہدہ اکثر اوقات مکالمے سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔چنانچہ یہ مشاہدہ اور مکالمہ پورے سفر میں جاری رہا۔خوبصورت مقامات کا تعین ہمارے میزبانوں نے پہلے ہی کر رکھا تھا اور یہ مقامات فطری حسن کے لحاظ سے بے مثال تھے ۔لیکن ان میں سے چند کا ذکر نہ کرنا اس حسن کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ غواڑی دریائے شیوک کے کنارے بہت پرسکون
مزید پڑھیے


کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا

اتوار 11  اگست 2019ء
سعود عثمانی
بلی بالآخرجب تھیلے سے باہر آئی تو پتہ چلا کہ وہ بلی تھی ہی نہیں، وہ تو بھیڑیا تھا۔ شق 370 اور 35اے کو اپنی پارلیمانی اکثریت کے ذریعے بظاہر ختم کرکے ہندوستان اور ہندو متعصب کرتا دھرتاؤں نے اپنی ایک دیرینہ خواہش پوری کی ہے۔اس پر بہت کچھ لکھا جارہا ہے اور بہت سے پہلو سامنے آتے رہیں گے۔سچ تو یہی ہے کہ ہندو کی مسلم دشمنی مسلم ہے ۔ بی جی پی بہت زیادہ متعصب بلکہ کھلی برہنہ عصبیت کی حامل سہی لیکن تاریخ کانگریس کی منافقت، دوغلے کردار، مفاد پرستی اور مسلم دشمنی کی بھی گواہ ہے۔اور یہی
مزید پڑھیے


بعد میں پیدا ہونے والا خوش نصیب

اتوار 04  اگست 2019ء
سعود عثمانی
زمردی جزیرے اور جھیلیں اس خواب کا حصہ ہیں جو میرے دل میں ہلکورے لیتا رہتا ہے۔اور اگر آپ بھی ایسا کوئی خواب رکھتے ہیں تو یاد رکھیں کہ ست پارہ(سات ٹکڑے)جھیل جسے مقامی سد پارہ کہتے ہیں،زمردی جھیلوں کی ملکہ ہے۔وجہ یہ کہ سات پانی آکر اس جھیل میں شامل ہوتے ہیں۔ ست پارہ جھیل جہاں ختم ہوتی ہے وہاں سد پارہ گاؤںکی آبادی ہے اور قدرتی ندیاں اور چشمے اس سرسبز آبادی کا منظر دوبالا کرتے ہیں۔پہاڑوں سے مختلف چشمے جھرنے اور نالے اس جھیل میں گرتے ہیںاور رنگ رنگ کے پانی زمردی رنگ میں ضم ہوتے جاتے
مزید پڑھیے


جمال ِسبز نما

اتوار 28 جولائی 2019ء
سعود عثمانی
ایک بار پھر میں سکردو کی فلائٹ کے انتظار میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر بیٹھا تھا۔تقریباً ایک سال پہلے بھی سکردو ادبی میلے کے لیے اسی لاؤنج میں سب شاعر اور ادیب جمع تھے، سب کو اس میلے میں شرکت کی خواہش اور خوشی تھی لیکن جہاز کا انتظار محبوب کے انتظار سے بھی سخت نکلا۔موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز کی منسوخی کا اعلان ہوا تو مایوسی دیدنی تھی۔ساتھیوں کے چہرے تو سامنے ہی تھے لیکن ہم سکردو کے ان منتظمین کے افسردہ چہرے بھی دیکھ سکتے تھے جنہوں نے سہ روزہ ادبی میلے کے لیے
مزید پڑھیے



دو سرپھرے سربراہ

اتوار 21 جولائی 2019ء
سعود عثمانی
خدا خیر کرے ۔ دو حکمرانوں کی ملاقات ہورہی ہے جو صرف سربراہ ہی نہیں سر پھرے بھی ہیں۔عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر دونوں طرف کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور میرے خیال میں پاکستانی وزارت خارجہ اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے حکمران کے مزاج سے خوف زدہ بھی ہیں۔ملنا مجبوری ہے کیوں کہ حالات اور مصلحتوں کا تقاضا یہی ہے ورنہ امریکہ ،پاکستان کے حکمرانوں کی تاریخ میں شاید وہ واحد مثال ہے جس میں دونوں ملنے سے کتراتے رہے تھے۔گرما گرم ٹویٹس کا تبادلہ ان کی پہلی ملاقات تھی خواہ ٹویٹر پر سہی ۔وزیر
مزید پڑھیے


پہلے اعتراف، پھر اختلاف

اتوار 14 جولائی 2019ء
سعود عثمانی
عجیب آدمی ہے یہ جس کا نام اوریا مقبول جان ہے۔اپنے نام سے اپنے کام تک ہر لحاظ سے الگ، منفرد اور ممتاز۔اور جو شخص الگ، منفرد اور ممتاز ہو ،اسے عجیب کہنا بنتا ہے۔اس کی مخالفت تو مشکل ہے ہی لیکن حمایت بھی کم مصیبت نہیں کیوں کہ یہ اپنے مخالفوں اور حمایتیوں دونوں کو آزمائش میں ڈالے رکھتا ہے۔صرف مشکل میں نہیں بلکہ شدید مشکل میں۔چنانچہ بہت محبت کرنے والے بھی بفر زون کی اس لکیر کے پار کھڑے نظر آتے ہیں جو دو منطقوں کے درمیان واقع ہوتی ہے۔ غالب نے کہا تھا شرع و آئین پر
مزید پڑھیے


تو خود بتا تجھے کب تک حسیں کہا جائے

اتوار 07 جولائی 2019ء
سعود عثمانی
بہت دنوں کی بات نہیں ہے بھئی۔ہمارے بچپن اور لڑکپن کو ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں۔خیر دن جتنے بھی ہوں اصل بات یہ کہ ہم سکاٹ لینڈ یارڈ،شرلاک ہومزاورہرقل پائرو کے ملک برطانیہ عظمیٰ کی پولیس،سراغ رسانی اور فوری انصاف سے شدید متاثر رہے ہیں۔ہر داستان گو سکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس کی شان میں قصیدے پڑھتا برآمد ہوتا تھا۔ لندن پولیس اور اس کی آہنی گرفت کی تعریف سفر نامہ نگاروں کا محبوب مشغلہ تھی۔اس زمانے میں ہمارا خیال تھا کہ دراصل یہ پولیس سکاٹ لینڈ کی ہے جو اپنی فرض شناسی اور مستعدی کے باعث پورے
مزید پڑھیے


چنبے دی بوٹی

اتوار 30 جون 2019ء
سعود عثمانی
شاہین کاظمی کہیں بھی رہتی ہو۔ رہتی اپنے دل میں ہے ۔ اس کے دل کے اندر ہی سے اس آبنائے کا راستہ ہے جو کھلے پانیوں کی طرف کھلتی ہے اور جہاں سات سمندر اور ان میں گرنے والے دریا اور ندی نالے اپنے میٹھے اور کھارے پانیوںکے ساتھ ان کے منتظر ہوتے ہیں۔وہ سب کے ساتھ رہتے رہتے جب چاہے چپکے سے اس آبنائے میں جانکلتی ہے۔کبھی الغوطہ ،حلب اورادلب کی طرف جہاں احمد الکریم اپنی خون آلود محبت کے ساتھ آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ کبھی برف پوش راکا پوشی کی سرسبز وادیوں میںجہاں’’ ناسالو
مزید پڑھیے


ہمیں بھی اجازت چاہئے

اتوار 23 جون 2019ء
سعود عثمانی
جناب صدر پاکستان! جناب وزیر اعظم پاکستان! جناب وزیر داخلہ پاکستان!جناب گورنر پنجاب! جناب وزیر اعلیٰ پنجاب! آپ سے کبھی کچھ مانگا نہیںلیکن اب سب مقتدر شخصیات سے اس تحریر کے ذریعے ایک اجازت درکار ہے۔کسی ناپسندیدہ شخص کو گالیاں دینے اور تھپڑ مارنے کی اجازت۔اگرچہ ابھی میں نے یہ طے نہیں کیا کہ بے شمار ناپسندیدہ افراد میں وہ کون سا شخص ہو جسے سب سے پہلے تھپڑ مارا جائے اوریہ بات بھی فیصلہ طلب ہے کہ تھپڑ مارا جائے یا گھونسہ رسید کیا جائے یا دونوں۔ ہمیشہ سے یہی تشنگی مجھے تنگ کرتی رہی کہ میں اپنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں