Common frontend top

سہیل دانش


توہین رسالت پر مسلم دنیا کا شدید رد عمل


بی جے پی کی دو اہم شخصیات کے آقائے نامدارﷺ کی شان میں نازیبا اور گستاخانہ بیانات کے سبب پوری دنیائے اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پاکستان ،قطر‘ ایران‘ مصر‘ سعودی عرب اور یو اے ای سمیت بیشتر اسلا می ممالک نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔ مودی سرکار کے دو اہم مشیروں نے جن میں ایک نوپور شرما نامی خاتون بھی شامل ہے، ٹی وی پر نبی آخر الزماںﷺ کے متعلق جو ہرزہ سرائی کی اس پر ہندوستان کے مسلمانوں نے سب سے پہلے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ کانپور
جمعه 17 جون 2022ء مزید پڑھیے

عجلت کے فیصلوں کا نقصان

جمعه 10 جون 2022ء
سہیل دانش
ایسا لگتا ہے کہ عمران خان جلدی کرگئے۔ سمجھدار سیاستدان دباؤ ڈالنے کیلئے لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ خان صاحب نے یہ ہتھیار پہلے استعمال کرکے خود کو اور اپنے چاہنے والوں کو تھکا دیا ہے۔ لانگ مارچ سے پہلے بہت سے ایسے آپشنز ہیں جنہیں استعمال کرکے حکومتوں کو تھکا دیا جاتا ہے اور جب وہ نڈھال ہوجاتی ہے تو پھر اس پر فیصلہ کن ضرب لگائی جاتی ہے۔ لگتا ہے کہ خان صاحب ضرب حکومت کو لگانے چلے تھے لیکن ضرب انہیں اور ان کے حامیوں کو لگی ہے
مزید پڑھیے


لاکھوں سلام و درود ہوں آپؐ پر

جمعرات 09 جون 2022ء
سہیل دانش
بی جے پی کی دو اہم شخصیات کے آقائے نامدارؐ کی شان میں نازیبا اور گستاخانہ بیانات کے سبب جہاں پوری دنیائے اسلام میں نہ صرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بلکہ پہلی بار قطر‘ ایران‘مصر‘سعودی عرب اور یو اے ای سمیت بیشتر ممالک احتجاج کی تصویر بن گئے ہیں۔اس سے قبل انگلستان ہو‘ اسپین یا حال ہی میں فرانس کی جانب سے اس قسم کی گستاخی اور ہرزہ سرائی روا رکھی گئی۔جس پر پاکستان سمیت عالم اسلام نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سرکارؐ کی حرمت مسلمانوں کیلئے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ اب مودی سرکار
مزید پڑھیے


سب مل بیٹھیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے

جمعه 03 جون 2022ء
سہیل دانش
مجھے نہیں معلوم کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ جلیلہ سنبھالنے سے پہلے کوئی تیاری کی تھی لیکن انہیں یہ بات تو ایک ماہ پہلے ہی پتہ چل گئی تھی کہ حالات ان کیلئے بتدریج سازگار ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے سب سے بڑے اتحادی آصف زرداری اور ان کے جانشین بلاول بھٹو زرداری برملا کئی بار یہ بات دہراچکے تھے کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو ہمارا وزیراعظم شہباز شریف ہوگا۔ کسی ذہین طالب علم کی طرح جو امتحان سے ذرا پہلے دن رات ایک کرکے خود کو آنے والے امتحان
مزید پڑھیے


قیادت کا ہنر

منگل 31 مئی 2022ء
سہیل دانش
آج میں پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت سے چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں۔آپ کا عمومی رویہ دوسروں سے کیسا بھی رہا ہو‘ لیکن آپ سب اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اپنے اردگرد ساتھیوں‘ اپنے سینئرز اور اپنے ماتحتوں کے ساتھ تعلقات ہی آپ کی قوت کا بنیادی راز ہیں۔ یہ درست ہے کہ جیسے جیسے انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس کی ذہنی اور پیشہ وارانہ بصیرت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس کی تدبیر‘ حکمت عملی اور سوجھ بوجھ میں بہتری آتی جاتی ہے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ انسان کی
مزید پڑھیے



ہوگا کیا؟خدشات اور امید یں

جمعه 27 مئی 2022ء
سہیل دانش
آج کی صورتحال میں آپ جو چاہیں قیاس آرائی کرسکتے ہیں۔ اس لئے قیاس آرائیوں کا طوفان آیا ہوا ہے۔ میرے خیال میں حقیقتاً کیا ہورہا ہے۔ یہ بات شاید چند اہم ترین لوگوں کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم۔ ہاں ہم اور آپ اپنے تجربے ور مشاہدے سے ہی آنے والے دنوں میں پیش آنے والے واقعات پر قیاس آرائی ہی کرسکتے ہیں۔ کون کس کو فون کررہا ہے اور کون کیا جواب دے رہا ہے یہ بھی شاید چند ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ خدشے اور اندیشے ضرور ہیں۔ ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ بعض کہہ رہے
مزید پڑھیے


شیریں مزاری کا آخر کیا جرم تھا؟

جمعرات 26 مئی 2022ء
سہیل دانش
شیریں مزاری کے ساتھ جو ہوا۔وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اگر ان سے کوئی جرم سرزد بھی ہوا تھا تو بھی ان کو اتنی عجلت اور اس طریقہ کار سے گرفتار ہرگز نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس واقعہ میں یہ بات قابل غور ہے کہ ان کی گرفتاری کے تھوڑی دیر بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حکم دیا کہ شیریں مزاری جہاں بھی ہیں اور جس ادارے کے پاس بھی ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اس سے ایک بات تو باآسانی سمجھی جاسکتی ہے کہ اس میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پوری کارروائی سے لاعلم تھے۔ بنیادی بات
مزید پڑھیے


کیا ہونے والا ہے؟

جمعه 20 مئی 2022ء
سہیل دانش
اس شور میں تو کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ حکومت ہراساں نظروں کے ساتھ سٹپٹاتی نظر آرہی ہے۔ عمران خان مسلسل اور تسلسل سے ایک ہی بات کیے جارہے ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم ہوگیا۔ جو مناظر ہیں وہ تو کسی Horror فلم کا روپ دھار رہے ہیں۔ ملک کی اکانومی بدستور ڈھلوان پر لڑھکتی نظر آرہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کسی کو ملک کی فکر نہیں۔ سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔ عمران کے دور میں 9 مارچ 2002ء کو ڈگمگاتی معیشت کو کوئی سہارا نہیں مل رہا تھا۔ پھر جو توقعات تھیں پوری نہیں ہورہی تھیں۔
مزید پڑھیے


حکومت قوت فیصلہ سے محروم

جمعرات 19 مئی 2022ء
سہیل دانش
غیر یقینی‘ تقسیم در تقسیم‘ الزامات کی بوچھاڑ‘ تمام حدود کو پھلانگ کر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونے کی تیاری۔ عمران خان کا ایک ہی استدلال۔ الیکشن کراؤ۔ الیکشن ہوجاتے ہیں۔ اور وہ ہار جاتے ہیں تو وہ نتائج نہیں مانیں گے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ 2018ء کے الیکشن سے پہلے عمران بہت پاپولر تھے۔ ان کے کندھے پر کوئی بوجھ نہیں تھا۔ کوئی الزام نہیں تھا۔ وہ ’’مسٹر کلین‘‘ کے طور پر میدان میں تھے۔ پھر بھی انکے سارے جوڑ توڑ کیے گئے۔ انہی اقتدار میں لایا گیا،اس وقت انہوں نے مجموعی پڑنے والے ووٹوں
مزید پڑھیے


غلطی کے ازالے کی ضرورت……(2)

جمعه 13 مئی 2022ء
سہیل دانش
عمران خان جب یہ کہتے ہیں کہ جب انہیں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہوئی تھی تو ان کیلئے یہی بہتر تھا کہ اقتدار میں نہ آتے' کیونکہ بہت سی بیساکھیوں سے کھڑی حکومت کبھی بھی جراتمندی سے آزادانہ فیصلے نہیں کرپاتی۔ بلکہ قدم قدم پر مصلحت کا شکار رہتی ہے۔ 2018ء کے انتخابات سے پہلے اگر آپ جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ پڑھ لیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ تمام حقائق عمران خان کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں تھے' لیکن کیا کیجئے کہ اس وقت اقتدار میں آنے کا جوش ان کے سر پر سوار تھا۔ جہانگیر
مزید پڑھیے








اہم خبریں