Common frontend top

صحت


ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے دفتر میں شجرکاری مہم کا آغاز

هفته 08  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے دفتر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ صوبائی ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز محکمہ صحت ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تمام ضلعی دفاتر میں بھی کم از کم 10پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ آلودگی سے پاک ماحول اور سرسبز فضاء تپ دق کے
مزید پڑھیے


جنرل ہسپتال میں علاج معالجے کے حوالے سے انتظامات کاپول کھل گیا

جمعرات 06  ستمبر 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے لاہو رجنرل ہسپتال کے دورے پر تحفظات کے بعد وہاں پر علاج معالجے کے حوالے سے انتظامات کا پول کھل گیا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہسپتال میں پارکنگ ، سیکورٹی کے ناقص انتظامات ا ور ٹراما کے مریضوں کے شفٹ کرنے کے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کے ہوسٹل میں صفائی کے ناقص انتظام پایا گیا جبکہ مردہ خانہ کے پاس کوڑے کے ڈھیر پائے گئے ۔ ہسپتال میں پارکنگ
مزید پڑھیے


وزیر صحت کا تھیلیسیما پروگرام سروسز کو ڈی ایچ کیو کی سطح تک پہنچانے کا فیصلہ

جمعرات 06  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب تھیلیسیما پروگرام کے سروسز کو ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی سطح تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اب پنجاب تھیلیسیما پروگرام کے ملازمین اب ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اس مرض کے بارے میں آگاہی دیں گے ۔ اس مرض کے حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائناکالوجسٹ ، جنرل فزیشن ، پیڈیاٹرک اور پتھالوجسٹ ڈاکٹر کو بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔ پنجاب تھیلسیما
مزید پڑھیے


علاج معالجہ کی مانیٹرنگ،ڈی ایچ کیواور ٹی ایچ کیو میں کیمرے نصب

جمعرات 06  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے سمیت دیگر امور کی مانیٹرنگ کے لیے سنٹرل مانیٹرنگ روم قائم اور فعال ہو گیا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال کے تمام معاملات کی مانیٹرنگ شروع ہو ئگی ۔ ہسپتالوں کے سربراہان مریضوں کے علاج معالجہ کی حوالے سے کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مزید پڑھیے


پنجاب تھیلیسیمیا بچا ئوپروگرام کو چلانے کیلئے فنڈز کی فراہمی 3 ماہ سے بند

منگل 04  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کو تھیلسیما کے مرض سے محفوظ کرنے کا خواب پورا کرنے کے لیے فنڈز کی کمی آڑے آ گئی۔حکومت کی جانب سے پنجاب تھلیسیما بچاؤ پروگرام کو چلانے کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی تین ماہ سے بند ہے ۔پروگرام کے تحت کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ صوبہ کی پانچ ڈویژنز میں پروگرام کے ریجنل دفاتر کا قیام بھی تعطل کا شکار ۔ حکومت کی جانب سے مسودہ قانون کی منظوری اور اتھارٹی کا قیام بھی نہیں ہو سکا ۔ذڑائع کے مطابق پنجاب میں ہر سال 4ہزار کے قریب بچے اس مرض
مزید پڑھیے



وزیر صحت کا تحصیل ہسپتال مری کی ایمرجنسی بند ہونے کا نوٹس

منگل 04  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت تھیلیسیمیا کے علاج کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہتھیلیسیمیا پروگرام کے لئے مزید 7 کروڑ روپے کی منظوری لی جائے گی ۔ وزیرِ صحت کے مطابق اب تک 10 کروڑ روپے تھیلیسیمیا پروگرام پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ انھوں نے ہدایت جاری کی کہ خون کے عطیات کے لیے موثر آگاہی مہم مسلسل جاری رکھی جائے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحصیل ہسپتال مری کی ایمرجنسی بند ہونے کا نوٹس لے لیا ۔وزیر صحت نے سپیشل سیکرٹری
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا: صحت پروگرام چلانے کیلئے انشورنس کمپنی بنانے پرغور

اتوار 02  ستمبر 2018ء
پشاور(تیمور خان) خیبر پختونخوا میں صحت سہولت پروگرام کو خود چلانے کیلئے ہوم ورک کئے بغیر بیوروکریسی نے تیاریاں شروع کر دیں حکومت نے صحت سہولت پروگرام کیلئے ایک اپنی کمپنی بنانے پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے اور اسے انشورنس کمپنی سے لینے کی تیاری شروع کر دی ہے ، چیف سیکرٹری نے پہلے ہی بریفنگ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے منظوری لینے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے جاری صحت سہولت پروگرام کا سٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے اور اسے خود چلانے کیلئے کمپنی بنانے کیلئے بریفنگ تیار کرلی
مزید پڑھیے


صحت کا کم سے کم معیا ر ، ہیلتھ کیئر کمیشن کا تربیتی پروگرام

بدھ 29  اگست 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گذشتہ روز 19ڈینٹل سرجنزکو فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمدکے لیے تربیت دی تا کہ صحت کی بہتر سہولیات کو علاجگاہوں میں یقینی بنایا جاسکے ۔نیز 37ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے بھی تربیت کاعلیحدہ اہتمام بھی کیا گیا۔ سرجنز کا تعلق ضلع گجرانوالہ سے جبکہ ڈاکٹرز ضلع لاہور سے تھے ۔ کمیشن نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے کم از کم معیارات (ایم ایس ڈی ایس) تیار کیے ہیں اور ان معیارات پر علاجگاہوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ بعد ازا ں انسپکشنز کے ذریعے ان پر موثر
مزید پڑھیے


متواز ن غذا کی فراہمی اولین ترجیح ہے : ڈی سی پاکپتن

منگل 28  اگست 2018ء
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متواز ن غذا کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، متوازن غذا کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران باہمی ربط و رابطہ اور مضبوط کوارڈینشین کے زریعے صاف ستھری غذاکی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے بہترین غذا کی فراہمی سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے افسران بہترین غذائی ضروریات سے متعلق مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کریں، اشیائے ضروریہ کی سخت طریقے سے چیکنگ
مزید پڑھیے


روزنامہ 92نیوز فورم:امراض دل میں مبتلا افرادقربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط برتیں: ڈاکٹرز

منگل 21  اگست 2018ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری ) ڈاکٹرز نے قراردیا ہے کہ امراض دل اورہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کوقربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط برتنی چاہئے ۔روزنامہ 92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے آ ل پاکستان فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق میاں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کو کھانے میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ عام طور پر ہمارے ملک میں قربانی کے گوشت کو بہت زیادہ مقدار میں کھایا جاتا ہے اور متعدد لوگ بے احتیاطی کی وجہ سے ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ قربانی کے جانور کو ذبح
مزید پڑھیے








اہم خبریں