لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب تھیلیسیما پروگرام کے سروسز کو ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی سطح تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اب پنجاب تھیلیسیما پروگرام کے ملازمین اب ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اس مرض کے بارے میں آگاہی دیں گے ۔ اس مرض کے حوالے سے فیلڈ میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائناکالوجسٹ ، جنرل فزیشن ، پیڈیاٹرک اور پتھالوجسٹ ڈاکٹر کو بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔ پنجاب تھیلسیما پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شبنم بشیر اس حوالے سے فوکل پرسن ہوں گے ۔ تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالو ں میں پنجاب تھیلسیما پروگرام کے ملازمین کو ایک کمرہ بھی الاٹ کیا جائے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی اس حوالے سے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔