Common frontend top

صحت


بکر منڈیوں میں بیمار جانوروں کے علاج کا کوئ انتظام نہیں

هفته 18  اگست 2018ء
لاہور(بابر علی) بلدیہ عظمیٰ لاہورکی جانب سے شہر میں لگائی گئی سات بکر منڈیوں میں بیمار جانوروں کے علاج کیلئے الگ جگہ مختص نہیں کر نے کے باعث شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ اس حوالے سے ناقص حکمت عملی بکر منڈیوں میں کا نگو وائرس، ٹی بی اور اینتھریکس جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے کیے جانے والے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے جبکہ موجودہ موسم بھی کانگو وائرس کا باعث بننے والی جانوروں کی چیچڑیوں کی پیدوار کیلئے انتہائی ساز گار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی ، بارشوں اور حبس پر مشتمل موجود موسمی
مزید پڑھیے


پنجاب ،سندھ،بلوچستان کے حساس اضلاع میں پولیو مہم شروع

پیر 06  اگست 2018ء
لاہور/ کراچی/کوئٹہ(جنرل رپورٹر،این این آئی )پنجاب اورسندھ کے انتہائی حساس اضلاع میں چار روزہ جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر کے روز سے شروع ہوگی ۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس سامنے آنے کے بعد لاہور سمیت دیگر حساس اضلاع میں چار روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز آج پیر سے ہوگا ۔یہ مہم صوبے کے دس حساس اضلاع میں جاری رہے گی ۔یہ مہم لاہور،راولپنڈی،ڈی جی خان ،مظفر گڑھ،راجن پور اور شیخوپورہ کی 21یونین کونسلوں میں مکمل طور پر جبکہ فیصل آباد،ملتان،رحیم یار خان
مزید پڑھیے


چلڈرن ہسپتال میں 12 گھنٹے کا آپریشن ، بچے کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا گیا

پیر 06  اگست 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) چلڈرن ہسپتال کے پلاسٹک سرجنز کی ٹیم نے ڈاکٹر اسلم راؤکی سربراہی میں بارہ گھنٹے کا طویل آپریشن اور سرجری کرکے 6 سالہ بچے کا ٹوکے میں آکر کٹنے والے بازو سے جدا ہونے والا ہاتھ جوڑ دیا اور اس طویل آپریشن میں سرجنز ڈاکٹرز کی ٹیم نے درجنوں آرٹیز ، پٹھے اور وریدیں جوڑیں جسکے بعد بچے کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی محمد ہارون نامی 6سالہ بچہ لایا گیا جسکا ہاتھ ٹوکے میں آنے کے باعث بازو سے جد ا ہوچکا تھا جس پر ایمرجنسی میں موجود بچہ سرجری کی
مزید پڑھیے


فانٹین ہاس میں خواجہ سراں کیلئے میڈیکل چیک اپ کیلئے کیمپ کا انعقاد

اتوار 05  اگست 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام میو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے گزشتہ روز فاؤنٹین ہاؤس میں خواجہ سراؤں کے میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لئے کیمپ منعقد کیا ۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل کیمپ کی فوکل پرسن امیرہ بیدار نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر فوکل پرسن برائے میڈیکل کیمپ امیرہ بیدار نے بتایاکہ خواجہ سراؤں کو علاج معالجہ کی سہولیات ریگولر بنیادوں پر فراہم کرنے کیلئے پورے صوبے میں ایک جامع پروگرام
مزید پڑھیے


میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں لگن سے ادا کرے:پروفیسر طیب

منگل 31 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کر دہ تنخواہوں میں اضافہ شامل کر دیا گیا ہے اور لاہور جنرل ہسپتال کے تمام ملازمین کو یہ تنخواہ اس ا ضافے کے ساتھ ملے گی جس میں بڑھایا گیا ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز بھی شامل ہوں گے اور یکم اگست کو ملنے والی جولائی کے مہینے کی تنخواہ میں یہ تمام اضافے موجود ہوں گے ۔ پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف کو اب اپنی ذمہ داریاں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ ادا
مزید پڑھیے



صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو 6 ارب 57 کروڑ جاری

منگل 31 جولائی 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) نگران صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو 6 ارب 57 کروڑ روپے جاری کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کی ہدایات کی روشنی میں فنڈز صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ جو رواں ماہ جولائی 2018 کے غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں خرچ ہوں گے ۔ جن میں تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ نان سیلری فنڈز بھی شامل ہیں جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو زچہ بچہ کی صحت و غذائیت پروگرام کے لئے بھی فنڈز فراہم کئے ہیں۔
مزید پڑھیے


ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے : علی بہادر قاضی

منگل 31 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بالترتیب ایک ہزار اور 500پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام افسران اوراہلکاران قومی فریضہ سمجھتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین کو خوشگوار اور صحت افزاء ماحول مہیا کریں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روزمحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹریٹ برڈورڈ روڈ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع
مزید پڑھیے


چونیاں میں رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 30 جولائی 2018ء
چونیاں(تحصیل رپورٹر) ڈی جی رینجرز پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 23ونگ کنگن پور کے زیر اہتمام نواحی قصبہ ستوکی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں رینجرز کے ماہر ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف نے مقامی اور گردونواح سے آئے تقریباََ 230افرادکا فری چیک اپ کیا اور ادویات مہیا کی گئیں، پنجاب رینجرز کی طرف سے سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں عورتوں ،بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو علاج کے ساتھ ساتھ صحت کے متعلق آگاہی بھی دی گئی ،کیمپ میں آنے والے بچوں کو پاک رینجرز کی طرف سے خصوصی تحائف
مزید پڑھیے


وہاڑی: ڈائیلسز مشین ایک ہفتہ سے خراب، مریض دربدر

اتوار 29 جولائی 2018ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ کیوہسپتال میں لگی کروڑوں کی ڈائیلسزمشینیں ایک ہفتہ سے مسلسل خراب پڑی ہیں گردوں کے عارضہ میں مبتلامریض ڈائیلسزکیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے گردوں کے عارضہ میں مبتلامریضوں کے ڈائیلسزکرنے کیلئے مشینیں لگائی گئیں لیکن چندماہ چلنے کے بعدہی خراب ہونے لگیں گزشتہ دورحکومت میں صوبائی حکومت سے فنڈلے کرمشینیں مرمت کرالی جاتی رہیں لیکن حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی ہسپتال کی ساری گرانٹ بندہوگئیں اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے مشینیں خراب پڑی ہیں جس کی
مزید پڑھیے


ننکانہ: ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیلئے سیمینار، ریلی کا انعقاد

اتوار 29 جولائی 2018ء
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ ر پورٹر) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے تحت ہیپاٹائٹس سے تحفظ کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب میں سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور بروقت علاج اور تشخیص ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق 95 فیصد پاکستانی ہیپاٹائٹس کے مریضوں کوعلم نہیں ہے کہ وہ اس مخلق بیماری
مزید پڑھیے








اہم خبریں