Common frontend top

سینیٹر(ر)طارق چوہدری


بلال ؓ


بلالؓ اس محبت کے حوالے سے یاد کیے جاتے ہیں جو لوگ ان کے لیے محسوس کرتے ہیں، لیکن اسی حوالے سے ،کہ بلالؓ سے لوگوں نے اتنی محبت کی اور لوگوں کے جذبات میں اس طرح رسے بسے رہے، یہ بھی ہوا کہ کم لوگوں نے ان زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ لکھنے کی ضرورت محسوس کی، لوگوں کے لیے بس اتنا ہی بتانا کافی تھا کہ بلالؓ ہمیشہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہتے تھے اور یہ کہ رسول اللہ ﷺ ان سے محبت کرتے تھے، اس تاریخی لمحے کی چند تصاویر میں ، جو
اتوار 28 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

نعم البدل چاہیے

اتوار 21 مارچ 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
عمران خان کی ابتدائی زندگی پر نظر ڈالیں تو وہ ایک مختلف انسان نظر آئے گا جس نے کھیل کے میدان میں بھی گہرے نقش چھوڑے ، اس نے میرٹ پر بہت سے غیر معروف کھلاڑیوں کو اٹھایا ، ان کی حوصلہ افزائی کی ، تربیت اور رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بے بدل کھلاڑی بنادیا جن کا اب تک کوئی ثانی پیدا نہیں اور انہیں ٹیم کی قیادت کا ہنر بھی سکھایا، کھیل کے میدان سے نکل کر ہم وطنوں کی فلاح اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے منصوبوں کا آغاز کیا تو شوکت خانم ہسپتال اور
مزید پڑھیے


امریکہ ، پاکستان ، اب ترکی بھی

اتوار 14 مارچ 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
ترکی کے صدر طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم نے بدھ دس مارچ کے روزذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے ترکی کو پاکستان کیلئے بنائے جانیوالے تیس جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو انجن والے گن شپ ہیلی کاپٹر کا معاہدہ 2018ء میں طے پایا تھا، 105کروڑ ڈالر کا یہ معاہدہ پاکستان اور ترکی کی تاریخ میں ہتھیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے ، ان ہیلی کاپٹروں میں امریکی ساختہ انجن استعمال ہوتے ہیں جو امریکہ نے ترکی کو برآمد کرنے سے منع کردیا ہے
مزید پڑھیے


خان کے لئے سنہری موقع

اتوار 07 مارچ 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
سینٹ انتخاب کا ڈرامہ اسلام آباد میں دیکھا‘نتائج واپس لاہور آتے ہوئے، موٹروے پر سنے‘ جمعتہ المبارک کی سہ پہر لاہور سے واپس فیصل آباد پہنچا،تو فون کی گھنٹی بج رہی تھی‘دوسری طرف چوہدری ظفر اقبال آف پھلاہی تھے‘ ظفر اقبال کے ساتھ پہلی ملاقات 1968ء گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں ہوئی‘ وہ کالج کی اولین جماعت میں ہمارے ساتھ تھے۔ یعنی ہمارے ہم جماعت۔ ہم جماعت سے مراد کلاس فیلو ‘ جماعت اسلامی یا جمعیت کی رکنیت نہیں۔ خالص دیہاتی جاٹوں والی پاٹ دار آواز اور بے تکلفی۔ پھر پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بھی ساتھ رہا اور ہاسٹل میں
مزید پڑھیے


خان کا متبادل

اتوار 28 فروری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
کئی عشروں کے بعد پاکستان میں بالکل نئی سیاسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے’’اسٹیٹس کو ‘‘برقرار نہیں رہ سکا ، ملک کے اندر ہی نہیں، ہمارے ارد گرد اور پور ا کرہ ارض بھی بدل رہا ہے، نئی نسل کی سوچ ، اندازے فکر، امیدیں اور طریقہ کار بھی بہت کچھ پہلے سے جدا اور انوکھا ہے۔ گذشتہ پانچ دہائیوں سے قومی سیاست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی اجارہ داری رہی، دونوں ایک دوسرے کے متبادل اور حریف ، ان کے درمیان مقابلہ ، قومی سلامتی ، عوام کی بھلائی ، بہتر قانون سازی یا معاشی ترقی کی
مزید پڑھیے



صرف سینٹ ہی

اتوار 21 فروری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
ووٹوں کی خرید وفروخت کا دھندا ، سینٹ کا ممبر بننے کے لیے صوبائی اسمبلی کے ووٹوں کی خرید وفروخت تک محدود نہیں، یہ مکروہ کاروبار نچلی ترین سطح سے شروع ہوکر سب سے بلند چوٹی تک جا پہنچتا ہے، گو یہ دھندا ہمیشہ سے نہیں تھا اور ہمیشہ نہیں رہے گا۔ 1988ء سے پہلے ممبران کا پارٹی بدل لینا یا حریف پارٹی کے لیے ووٹ دینا عموماً ذاتی تعلقات ، اثر ورسوخ ، یا رنج وغصہ کے باعث بعض اوقات حکومتی عہدہ کے لیے ہوتا رہا ، لیکن 1988ء میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان مقابلہ
مزید پڑھیے


صرف سینیٹ ہی نہیں

اتوار 14 فروری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
آج صبح اسلام آباد سے پروفیسر محی الدین کا فون آیا پوچھا، آپ نے سینیٹ انتخاب کی درخواست گزاری ؟ نہیں ، کیوں؟آپ سے عمران خان نے 2013 ء الیکشن میں سینیٹ کے لیے وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا تھا، پھر ؟ بس، اب بالواسطہ انتخاب کے لیے جی نہیں چاہا، بارہ برس اس ایوان میں گزار چکا ہوں، اگر سیاست میں رہنے کا ارادہ ہوا تو براہِ راست انتخاب میں حصہ لوں گا۔ خرید وفروخت سے تو نہیں ڈر گئے؟نہیں،اس سلسلے کی خرید وفروخت کا کاروبار دریائے سندھ کے اس پار تک ہے، پنجاب میں نہیں۔ کیا یہاں سب
مزید پڑھیے


خود کردہ را علاجِ نیست

اتوار 07 فروری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
میاں محمد نوازشریف وزیراعظم تھے‘ پنجاب میں ان کی اپنی حکومت تھی‘ بلوچستان میں بھی‘ سندھ حکومت سے کوئی خطرہ نہیں تھا‘ الٹا وہ مددگار تھے۔ پارلیمانی ایوان کے اندر اور باہر کی ساری سیاسی‘ مذہبی قوم پرست اور علاقائی جماعتیں وزیراعظم کے گرد حلقہ باندھے ،سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی تھیں‘ افواج پاکستان کے سربراہ صوبوں کے چیف سیکرٹری‘ آئی جی پولیس‘ ضلعوں کی انتظامیہ‘ الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران‘ چیئرمین نیب اسی پر بس نہیں‘ ملک بھر میں اعلیٰ عدالتوں کے ججز اور چیف جسٹس ان کے اپنے ادوار حکومت میں بنائے گئے تھے۔ حکومت کے
مزید پڑھیے


یہاں سے ‘ وہاں تک

اتوار 24 جنوری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
چوری، مقامی قبائل اور برادریوں کا فخر ، پیشہ ، انتقام، کبھی حریفوں کو نیچا دکھانے کا حربہ تھا، جاگیردار اور بڑے زمیں داروں کی سرپرستی میں آکر اس نے ادارے کی سی شکل اختیار کرلی تھی۔ اس میں بڑی حد تک نظم وضبط بھی پیدا کرلیا گیا تھا، چور گویا بڑے زمینداروں کے لاڈلے فنکار تھے، ان کی سرپرستی اسی طرح کی جاتی جس طرح بڑے نواب اور بادشاہ ، شاعروں ، ادیبوں، موسیقاروں اوردیگر ماہرینِ فن کی کیا کرتے تھے۔ دوردراز دیہاتوں میں چوروں کی سرپرستی کرنے والا رسہ گیر اور شہروں میں کم ضرر رساں جرائم کے اڈے
مزید پڑھیے


رئوف طاہر

اتوار 10 جنوری 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
4جنوری پیر کے دن مشتاق صاحب کا فون آیا۔ سلام دعا کئے بغیر کہا‘ ایک افسوسناک خبر ہے۔ کیا ہوا؟ رئوف طاہر انتقال کر گئے۔ ایک دھچکا زور دار بدن سے روح تک، پورے وجود میں درد کی لہر اٹھی۔ مرد حضرات میں ایک بڑی خرابی ہے‘ شریک حیات پہلے رخصت ہو جائے تو جنرل حمید گل اجلال حیدر زیدی اور رئوف طاہر کی طرح اس کی جدائی زیادہ دن سہہ نہیں پاتے۔ جبکہ بیویاں شوہر کے بعد اپنے بچوں‘ پوتے‘ پوتیوں‘ نواسے ‘ نواسیوں کے سہارے ‘ برسوں بعض اوقات عشروں جئے جاتی ہیں، ویسے بھی جو سن وسال
مزید پڑھیے








اہم خبریں