لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل وداکارہ رز کمالی عنقریب نئے پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی جن کی تیاری ان دنوں جاری ہے ۔رز کمالی کا شمار شوبز کی معروف شخصیات میں ہوتا جو ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری اور ریڈیو میزبانی کے شعبے میں بھی کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی سمیت تمام چینلز کے ڈراموں میں بے شمار یادگار کردار کئے جو ناظرین کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔ رز کمالی نجی مصروفیات کی بنا پر کافی عرصہ سے کام نہیں کررہی تھیں۔