لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم سٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتا دیاصائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابا ت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے ، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے ۔ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے جواب میں فلم سٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداﷲ ، اﷲ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ،آمین۔