لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار زاہد احمد نے ہمایوں سعید کو ’’دی کراؤن‘‘ میں کاسٹ کیے جانے پر بے جا تنقید کرنے والوں کو چپ کروادیا۔زاہد احمد نے ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستانی اداکاروں کا کوئی ایجنٹ نہیں ہوتا اسلئے پاکستانی اداکار عالمی سطح پر نمائندگی کرنے سے محروم رہتے ہیں۔